قومی آواز کے سب ایڈیٹر سید علی حیدر عرف عرفی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی والدہ محترمہ دختر حسن زوجہ علی شیر انتقال فرماگئیں ہیں۔ مرحومہ کی عمر 85 سال تھی اور وہ گزشتہ تقریباً ایک مہینے سے کافی علیل چل رہی تھیں۔ انہوں نے موضع گھوگھیرا، سندیلہ ہردوئی میں واقع اپنی رہائش پر جمعرات کی شام آخری سانس لی۔
Published: undefined
مرحومہ دختر حسن ضعیف العمری کی کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کے جگر میں پانی بھرنے لگا تھا اور وزن کافی کم ہو گیا تھا۔ حال ہی میں ڈاکٹروں نے ان میں سرطان کے مرض کی بھی تشخیص کی تھی۔ مرحومہ کا ایک سال پہلے دہلی کے ایمس میں بھی علاج چلا تھا اور اس کے بعد وہ صحت مند ہو گئی تھیں۔ لاک ڈاؤں کے دوران اچانک ان کی طبیعت کافی خراب رہنے لگی اور تقریباً ایک مہینہ کی علالت کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
Published: undefined
مرحومہ دختر حسن کے پسماندگان میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، ایک بیٹے کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے۔ انکی نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح کے وقت ادا کی جائے گی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
قومی آواز اور نیشنل ہیرالڈ گروپ نے علی حیدر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کو سکون اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔ گروپ نے مرحومہ کے پسماندگان کے حق میں یہ بھی دعا کی کہ خدا انہیں اس دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز