'کیا دہلی حکومت کورونا سے اموات کی تعداد چھپا رہی ہے؟ لگتا تو ایسا ہی ہے...' قومی آواز میں اس عنوان سے ایک خبر شائع ہوئی تھی جس کا اثر تین دن بعد دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے سبھی سرکاری اور نجی اسپتالوں کو کورونا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار آڈٹ ڈیتھ کمیٹی کو مہیا کرانے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ اس کمیٹی کو کورونا سے ہوئی ہر موت کی جانچ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
Published: 11 May 2020, 9:11 PM IST
قومی آواز نے گزشتہ دنوں خبر شائع کی تھی کہ دہلی حکومت صرف 73 لوگوں کی کورونا سے موت کا دعویٰ کر رہی ہے جب کہ سبھی اسپتالوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے پر سامنے آیا کہ دہلی میں 170 سے زائد لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سرکاری ریکارڈ میں دہلی کے ایل این جے پی اسپتال میں کورونا سے صرف 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے، لیکن اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس اسپتال میں کم از کم 47 لوگوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ ایک ہندی اخبار نے تو دہلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 300 کے آس پاس بتائی ہے۔ اخبار کی یہ رپورٹ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں سے حاصل اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
Published: 11 May 2020, 9:11 PM IST
اب دہلی حکومت نے جو حکم جاری کیا ہے اس میں دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ "یہ نوٹس میں آیا ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال (جس میں کورونا کے علاج کے لیے نشان زد اسپتال بھی شامل ہیں) کورونا سے ہوئی اموات اور کورونا پازیٹو معاملوں کے صحیح اعداد و شمار مستقل طور سے وقت پر نہیں دستیاب کرا رہے ہیں۔" گویا کہ حکم میں ذمہ داری اسپتالوں پر ہی ڈال دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کئی بار یاد دلانے پر بھی اسپتال یہ نمبرس ڈیتھ آڈٹ کمیٹی کو مہیا نہیں کرا رہے ہیں، اس وجہ سے صحیح اعداد و شمار سامنے رکھنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
Published: 11 May 2020, 9:11 PM IST
اس حکم کے برعکس دہلی کے ایل این جے پی اسپتال، رام منوہر لوہیا اسپتال اور میکس اسپتال جیسے کئی پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں کا دعویٰ ہے کہ ہر دن اس بارے میں اعداد و شمار حکومت کو دستیاب کراتے ہیں۔ لیکن کیجریوال حکومت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ کورونا معاملوں کے اعداد و شمار پہلے سے طے پیمانوں کی بنیاد پر دستیاب کرائے جائیں۔
Published: 11 May 2020, 9:11 PM IST
اس کے لیے طے پیمانوں کے مطابق اگر کسی اسپتال میں کورونا سے کوئی موت ہوتی ہے تو وہ اسی دن شام 5 بجے تک ای میل سے ضلع نگرانی کمیٹی کو مطلع کرے، ساتھ ہی دہلی حکومت کی ریاستی نگرانی یونٹ کو بھی اس بارے میں بتایا جائے۔ ای میل میں مریض کی کیس تفصیلات، میڈیکل فائل اور دیگر ڈاٹا بھی پیش کی جائے جو ڈیتھ آڈٹ کمیٹی کو چاہیے ہو۔ اس کے علاوہ ہر اسپتال کو ایک نوڈل افسر تعینات کرنا ہوگا جو یقینی کرے گا کہ ہر موت کی جانکاری ضابطے کے مطابق حکومت کو دے دی گئی ہے یا نہیں۔ ہر کسی دن اسپتال میں کوئی موت نہیں ہوئی ہے تو بھی نوڈل افسر کو NIL لکھ کر ای میل کے ذریعہ مطلع کرنا ہوگا۔
Published: 11 May 2020, 9:11 PM IST
حکومت کے تازہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈیتھ آڈٹ کمیٹی کی روزانہ شام کو 5.30 بجے میٹنگ ہوگی جس میں طے ہوگا کہ کسی مریض کی موت کورونا سے ہوئی ہے یا دیگر بیماری سے۔ حکومت نے دہلی کی ہیلتھ سروس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مونالیسا بورا کو ڈی اے سی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور کوآرڈینیٹ کرنے کو کہا ہے۔ اگر شام 5 بجے تک کوئی اسپتال ای میل نہیں بھیجتا ہے تو نگرانی افسر اسپتال کو ریمائنڈر بھیجے گا۔ اور اگر اس کے بعد بھی نوڈل افسر کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تو معاملے کی جانکاری ہیلتھ ڈائریکٹر جنرل کو دی جائے گی۔ حکومت نے متنبہ بھی کیا ہے کہ اگر ضابطوں پر عمل نہیں کیا گیا تو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: 11 May 2020, 9:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 May 2020, 9:11 PM IST