آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک فارما کمپنی سے زہریلی گیس لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ زہریلی گیس لیک کے اس واقعہ کی وجہ سے ایک بچے سمیت 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل پر شائع ایک خبر کے مطابق 5000 سے زائد افراد بیمار بتائے جا رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق وشاکھاپٹنم کے آر آر وینکٹ پورم گاؤں میں ایل جی پالیمر کمپنی سے زہریلی گیس لیک ہو گئی جو آس پاس کے تقریباً 5 گاؤں میں پھیل گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس حادثہ کے تعلق سے اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ گیس آج صبح تقریباً 3.30 بجے لیک ہوئی۔ علاقے میں بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب پلانٹ بند تھا اور گیس رساؤ کے اسباب کا پتہ کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ نے بھوپال کے یونین کاربائڈ گیس لیک معاملہ کی خوفناک یاد تازہ کر دی ہے۔
Published: undefined
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے دہلی ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت یعنی (Anticipatory Bail) کے لیے عرضی داخل کر دی ہے۔ یہ قدم انھوں نے دہلی پولس کے ذریعہ بدھ کے روز انھیں تھانہ لے جانے کی ناکام کوشش کے بعد اٹھایا ہے۔ انھوں نے 'قومی آواز' سے بات کرتے ہوئے فون پر بتایا "بدھ کے روز دہلی پولس جب ان کے گھر پہنچی تو تحریری طور پر کچھ بھی دینے کے لیے تیار نہیں تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ جب تک تحریری شکل میں مجھے کچھ نہیں دیا جاتا تب تک تھانے نہیں جاؤں گا۔"
Published: undefined
تبلیغی جماعت کے ضلع جونپور کے امیر نسیم احمد کا انتقال ہو گیا ہے، انہیں پولیس کی طرف سے عارضی جیل میں قید کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت بار بار خراب ہو رہی تھی۔ نسیم احمد کو اس سے قبل 14 دن کے لئے کوارنٹائن بھی کیا گیا تھا، جہاں کورونا کی تصدیق نہ ہونے کے باوجود انہیں قید میں رکھا گیا تھا۔ ان پر بنگلہ دیش سے آئی جماعتیوں کو پناہ دینے اور معلومات چھپانے کا الزام تھا۔ ادھر نسیم احمد کے اہل خانہ نے انتظامیہ پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاج میں لاپروائی برتی گئی ہے۔ اطلاعت کے مطابق 65 سالہ امیر جماعت نسیم احمد کا منگل کو دیر رات انتقال ہوا تھا۔
Published: undefined
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملٹری انجیئنرنگ سروس (ایم ای ایس) کے نو ہزار سے زیادہ عہدوں کو ختم کرنے کی تجویزکو منظوری دے دی ہے۔ وزارت دفاع کے ذریعہ جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایم ای ایس کے انجیئنر ان چیف نے ایم ای ایس میں بنیادی اور انڈسٹریل ورک فورس کے 9300 عہدوں کو ختم کرنے کی تجویزدی تھی۔ اس تجویزکو آج وزیر دفاع نے منظوری دے دی ہے۔ یہ سفارش مسلح فوجیوں کی لڑائی کی اہلیت کو بڑھانے اور دفاعی اخراجات میں توازن قائم رکھنے کے تحت کی تھی۔
Published: undefined
کورونا وبا سے یوروپ میں تمام ممالک سے زیادہ اموات برطانیہ میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں یہ تعداد 30,000 سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
چین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان میں قائم تجربہ گاہ سے پھیلا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو کے پاس ووہان لیبارٹری کے بارے میں اپنے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اس لیے وہ ثبوت پیش نہیں کرسکتے۔
Published: undefined
قومی آواز کے قارئین و ناظرین سے ضروری گزارش، لاک ڈاؤن کے ضوابط کی پابندی ضرور کریں۔ شکریہ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined