واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکہ کے چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دیگر سفارت خانوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی تھی؟ اس پر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں نے یہ واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی تھی‘‘۔
Published: undefined
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بغداد میں واقع سفارت خانہ ان میں ایک تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سفارتی اور فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس لئے امریکہ نے اس کے خلاف یہ کارروائی کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے عراق کے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ سے حملہ کرکے قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔ سلیمانی کی موت کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی اضافہ ہو گیا تھا اور ایران نے بھی گزشتہ بدھ کو عراق واقع امریکہ کی دو ائیر بیس پر میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔ ایران کے میزائل حملے کے بعد امریکہ نے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined