بازار میں دلچسپ نام کے ساتھ لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے والی چائے دکانوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ایم بی اے چائے والا، گریجویٹ چائے والی، بے وفا چائے والا نے تو سوشل میڈیا کے ذریعہ خوب شہرت حاصل کر لی ہے، اب مارکیٹ میں ایک نیا چائے والا آیا ہے جو اپنے نئے انداز کے لیے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ دکان کا نام ہے 'قیدی چائے والا'، اور نام کی طرح ہی دکان میں ایسا ماحول پیدا کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی قیدی ہونے کا احساس کرایا جا سکے۔
Published: undefined
اپنی طرح کی بالکل مختلف چائے کی یہ دکان بہار کے مظفر پور میں کھلی ہے، جو اپنے نام اور چائے پلانے کے انداز کی وجہ سے لوگوں میں ٹرینڈنگ ٹاپک بنی ہوئی ہے۔ یقیناً ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہوگا جو جیل جانا اور وہاں جا کر چائے پینا پسند کرے۔ لیکن 'قیدی چائے والا' کی دکان پر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جس بٹو نامی شخص نے یہ دکان کھولی ہے، وہ ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر چکا ہے۔ یعنی یہ چائے والا بھی کافی پڑھا لکھا ہے۔ بٹو نے اپنی دکان کو جیل کی شکل دی ہے جہاں لاک اَپ اور ہتھکڑی دیکھ کر کسی کو بھی قیدی ہونے کا احساس ہو سکتا ہے۔ یہاں چائے پینے والوں کے درمیان سیلفی لینے کی ہوڑ دکھائی پڑ رہی ہے۔ اس دکان کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کلہڑ میں چائے دی جاتی ہے۔
Published: undefined
بٹو کا کہنا ہے کہ وہ کافی وقت سے چائے کی دکان کھولنا چاہتے تھے، لیکن انھیں کچھ نیا کرنا تھا۔ جب انھیں لاک اَپ جیسی چائے کی دکان کا آئیڈیا آیا تو انھوں نے فوراً اسے عملی جامہ پہنایا اور دکان کھول دی۔ اس کا نام طے کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ 'قیدی چائے والا' سے بہتر اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ اب اس چائے کی دکان کو لوگوں کا خوب پیار مل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز