اتراکھنڈ میں بی جے پی کی پشکر دھامی حکومت بھی اتر پردیش کی یوگی حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی ہے۔ دراصل راجدھانی دہرادون کا سب سے مشہو رمارکیٹ پلٹن بازار جلد ہی بھگوا ہونے جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اسمارٹ سٹی کے تحت یہاں کی سبھی دکانوں کے بورڈ کو بھگوا رنگ میں تیار کیا جا رہا ہے۔ صرف بورڈ ہی نہیں، بازار کی سبھی دکانوں کے آگے شیڈ کو بھی بھگوا رنگ میں رنگا جائے گا۔
Published: undefined
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ذریعہ راجدھانی دہرادون کو منظم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس میں دہرادون کا سب سے پرانا اور بڑا پلٹن بازار بھی شامل ہے، جہاں روزانہ سینکڑوں لوگ اپنی روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پہنچتے ہیں۔ ویسے تو اب یہ اسمارٹ سٹی کے منصوبہ کے کام کی دھیمی رفتار شہری باشندوں کے لیے اب کسی ناسور سے کم نہیں ہے۔ لیکن اب ایک طرف نئے تنازعہ نے جنم لے لیا ہے۔
Published: undefined
دراصل یہ نیا تنازعہ ہے پلٹن بازار کو بھگوا رنگ دینے کا۔ جس میں کاروباریوں کی دکانوں پر لگنے والے چھجے اور نام کی تختی کو بھگوا کیا جائے گا۔ حال ہی میں کاروباریوں کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کی بات چیت کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ دکانوں کے آگے نام کی تختی کو آرینج کلر دیا جائے گا۔ جس پر سفید رنگ سے کاروباری کا نام درج ہوگا۔ یہی نہیں، ہر دکان کے اوپر چھجا بھی اسی بھگوا رنگ سے رنگا جائے گا۔
Published: undefined
میئر سنیل انیال اور رکن اسمبلی کھجان داس نے پلٹن بازار میں تعمیر ہونے جا رہے چھجوں کا جائزہ بھی لیا۔ ساتھ ہی یہ ہدایت بھی دی کہ دو ماہ میں یقینی ہو کہ بازار کے سبھی چھجوں کی تعمیر مکمل ہو جائے۔ اس دوران میئر سنیل انیال گاما اور رکن اسمبلی کھجان داس نے کاروباریوں سے تبادلہ خیال کر چھجوں کے بارے میں ضروری ہدایت اسمارٹ سٹی کے افسران کو دیے۔ انھوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ چھجوں کے حروف ہندی میں رہیں گے اور دکان کا نام اور ضروری جانکاری بورڈ کے وسط میں آئیں گے۔
Published: undefined
مرکز کے دیرینہ منصوبہ کے نام پر خاص رنگ کو خاص پہچان سے جوڑ کر ایک نئے تنازعہ کو جنم دے دیا گیا ہے۔ راجدھانی دہرادون میں اسمارٹ سٹی کے کام یوں تو پہلے ہی تنازعات میں رہے ہیں۔ پلٹن بازار کی بھگواکاری کو لے کر اب کانگریس نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی اب بازاروں کو بھی بھگوا کرنے کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔ عوام سڑکوں کے گڈھوں سے پریشان ہیں، لیکن بی جے پی کی مرکزی حکومت کے منصوبہ کے بہانے بازاروں کی بھگواکاری کا کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کا بورڈ ہے اور اس میں بی جے پی کے ہی میئر سنیل انیال گاما قابض ہیں۔ لہٰذا ایسے میں بھگواکاری کو لے کر کانگریس کا سوال اٹھانا لازمی ہے۔ دوسری طرف میونسپل کارپوریشن کے میئر سنیل انیال گاما کا کہنا ہے کہ بھگوا رنگ کرنے کا یہ فیصلہ کاروباریوں اور سبھی افسران کے ساتھ میٹنگ کر لیا گیا ہے۔ سبھی نے اتفاق رائے سے اسی رنگ کو لے کر اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں سست رفتاری کو لے کر اب تک افسران کو پھٹکار لگانے والے اور ناراضگی ظاہر کرنے والے شہری ترقی کے وزیر پریم چند اگروال فی الحال پلٹن بازار میں دکانوں کے شیڈ اور نام کی تختی پر لگنے والے بھگوا رنگ کو لے کر انجان ہیں۔ شہری وزیر پریم چند اگروال سے جب پوچھا گیا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بھگوا رنگ کا استعمال کیوں کیا جا رہا ہے، تو اس پر ان کا جواب تھا کہ ان کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز