دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کی زبردست کوششوں کے بعد دہلی میں چھٹھ تہوار کو عوامی گھاٹوں پر منانے کی منظوری کے بعد دہلی ریاستی پوروانچل کانگریس نے ریاستی دفتر میں ریاستی صدر کا عظیم الشان استقبال کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں پوروانچل کے باشندوں کے بڑے تہوار چھٹھ پر عوامی طور سے منانے پر پابندی لگا دی تھی۔ پردیش کانگریس صدر چودھری انل کمار نے پوروانچل کے باشندوں کے مذہبی اعتقاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی میں چھٹھ منانے کی اجازت دینے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کو عرضداشت دے کر انھیں نجی طور سے مداخلت کرنے کی گزارش کی۔ کانگریس پارٹی کی کوششوں کے سبب ہی دہلی حکومت نے دباؤ میں آ کر پوروانچل کے باشندوں کے اس بڑے تہوار چھٹھ کو عوامی گھاٹوں پر منانے کی اجازت دی۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس صدر چودھری انل کمار کو جب پوروانچل کے کانگریس لیڈران نے استقبالیہ دیا اور شکریہ ادا کیا، تو اس موقع پر پوروانچل کانگریس چیئرمین شیوجی سنگھ، تپن جھا، ونود دوبے، ضلع صدر آر کے مشرا، کنوینر پردیپ پانڈے، تپن جھا، سابق صدر شیوراج پانڈے، ونود شریواستو، راج کشور گری، آدتیہ تیواری، سریش شکل، مرزا بیگ سمیت سینکڑوں پوروانچل کے لوگ موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز