قومی خبریں

پنجاب: جالندھر میں تیز اسلحہ سے دو نرسوں پر حملہ، ایک کی موت

نرسوں پر ہوئے حملے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چھت کے راستے قاتل نرسوں کے کمروں میں داخل ہوئے ہوں گے۔

قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

پنجاب کے جالندھر میں قتل کا ایک انتہائی سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ جالندھر کے سنگھا چوک کے پاس واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں دو نرسوں پر تیز دھار والے اسلحہ سے حملہ کیا گیا جس میں ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ نامعلوم افراد نے دونوں نرس پر حملہ کیا جس میں ایک کی موت ہو گئی جب کہ دوسری کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان نرسوں پر حملہ اسپتال کے ہاسٹل کی چھت پر کیا گیا۔ حملے میں بیاس باشندہ بلجندر کور کی موت ہو گئی، جب کہ پھگواڑا باشندہ جیوتی کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اسپتال میں کام کرنے والی ایک دیگر نرس نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ دن جیوتی کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے وہ کام کے لیے نیچے نہیں آئی۔ رات تقریباً 2 بجے دوسری نرس جب اوپر گئی تو اس نے دیکھا کہ نرس جیوتی اور بلجندر دونوں خون سے لتھ پتھ پڑی ہیں۔ اسپتال اسٹاف نے فوراً پولیس کو مطلع کیا اور علاج کا بھی انتظام کیا گیا۔ جب دونوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تو بلجندر کو مردہ قرار دے دیا گیا اور جیوتی کا علاج شروع ہو گیا۔

Published: undefined

دونوں نرسوں پر ہوئے حملے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چھت کے راستے قاتل نرسوں کے کمروں میں داخل ہوئے ہوں گے۔ جائے حادثہ پر جانچ کے دوران تیز اسلحہ کا ایک ٹوٹا ہوا ٹکڑا بھی ملا ہے۔ جالندھر پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined