قومی خبریں

پنجاب: عآپ حکومت میں کان کنی مافیا کی دہشت، کسان رہنما کو ٹریکٹر سے کچل کر کیا ہلاک

پنجاب میں عآپ کی حکومت میں بے خوف کان کنی مافیا کی دہشت جاری ہے، موہالی میں بھارتیہ کسان یونین سے وابستہ 70 سالہ کسان رہنما گروچرن سنگھ کو ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر ہلاک کر دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

چنڈی گڑھ: پنجاب میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومت میں بے خوف کان کنی مافیا کی دہشت بدستور جاری ہے۔ موہالی میں کان کنی مافیا نے بھارتیہ کسان یونین ایکتا اوگراہاں سے وابستہ 70 سالہ کسان رہنما گروچرن سنگھ کو ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر ہلاک کر دیا۔ مقتول گروچرن سنگھ بڈانہ کے رہائشی تھے۔

Published: undefined

کسان لیڈر گروچرن سنگھ کے بیٹے بھوپیندر سنگھ نے اس سلسلے میں پولیس میں کیس درج کرایا ہے۔ ہنڈیسرا تھانے کے انسپکٹر شیودیپ سنگھ برار نے واقعہ کی جانکاری دی ہے۔ بھوپیندر سنگھ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ بڈانہ گاؤں کی شاملات زمین سے کان کنی کی جا رہی تھی۔ ان کے والد نے رات تقریباً 11.30 بجے کان کنی کی مشینوں کی آواز سنی اور اس کے بعد وہ موقع پر پہنچے۔ مہندر سنگھ ولد سورمکھ سنگھ بڈانہ بھی ان کے ساتھ موجود تھا۔

Published: undefined

پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق کسان لیڈر گروچرن سنگھ موقع پر پہنچے اور کان کنی کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو روکا اور پوچھا کہ وہ مٹی کہاں لے جا رہے ہیں۔ ٹریکٹر کے ڈرائیور نے بتایا کہ ہرویندر سنگھ گگو ولد کرپال سنگھ اس مٹی کو نکلوا رہے ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے پانچ سات نوجوانوں کو موقع پر بلایا۔ نوجوانوں نے کسان لیڈر سے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی کو جانے دو، ہم ہرویندر سنگھ کو بلا لیں گے۔ بحث کے دوران چار اور نوجوان موقع پر پہنچ گئے۔ ان میں سے ایک جسوندر سنگھ عرف کالا نے کسان لیڈر گروچرن سنگھ کو ٹریکٹر ٹرالی سے روند دیا۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

Published: undefined

شدید زخمی کسان لیڈر گروچرن سنگھ کو فوری طور پر سرکاری اسپتال ڈیرا بسی لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت جسوندر سنگھ عرف کالا، جسوندر سنگھ عرف چھندا، ہرویندر سنگھ عرف گگو اور تین دیگر نامعلوم افراد کے طور پر کی ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ملزم جسوندر سنگھ عرف کالا ولد چھجو سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ پانچ ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں مٹی کی غیر قانونی کھدائی کا کاروبار کھلے عام جاری ہے اور ریاستی حکومت اسے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بڑے بڑے وعدے اور دعوے کیے تھے لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined