قومی خبریں

کورونا معاملے میں پنجاب کے حالات دیگر ریاستوں سے بہتر:سدھو

ملک میں کورونا سے اب تک ہوئی اموات میں سے 10 فیصد یعنی 4082 اموات صرف دہلی میں ہوئی ہیں جبکہ پنجاب میں صرف539 اموات ہوئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پنجاب کے صحت و خاندانی بہبود کےوزیر بلبیر سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب دیگر ریاستوں کے مقابلے کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں ایک حد تک کامیاب رہی ہے جس کے سبب دوسری ریاستوں کے مقابلے پنجاب میں کم اموات ہوئیں ہیں۔

Published: undefined

مسٹر سدھو نے آج یہاں کہا کہ ریاستی حکومت کے مختلف محکمات متحد ہوکر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست میں انفیکشن کی شرح محض 3.10 فیصد ہے جو ملک میں سب سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ کورونا کے پھیلاؤکو ماپنے کے لیے متعین کیے گئے معیارات میں سے انفیکشن کی شرح سب سے اہم ہے۔

Published: undefined

عآپ لیڈران کی جانب سے ریاستی حکومت کو دہلی ماڈل اپنانے کا سبق دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اپوزشن لیڈر ہرپال سنگھ چیما اپنی صلاح اپنے پاس ہی رکھیں کیونکہ پنجاب کی صورت حال دہلی کے مقابلے کافی بہترہے،عآپ لیڈران کو بیان دینے سے پہلے یہ پتہ کرلینا چاہیے کہ کیجریوال حکومت کے خراب مظاہرہ کے سبب ملک میں کورونا سے اب تک ہوئی اموات میں سے 10 فیصد یعنی 4082 اموات صرف دہلی میں ہوئی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اموات کی تعداد 539 ہے جو ملک کی اموات کے اعداوشمار کے مطابق محض ایک فیصد ہی ہے۔ان میں سے بھی بیشتر دیگر بیماریوں والے مریض ہیں۔ریاست میں کورونا کو جلد شکست دینےکے لیے شروع کی گئی جنگ کو تیز کرنے کے لیے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی ہدایات کے تحت محکمہ صحت ہزاروں کی تعداد میں میڈیکل اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھرتی کرنے جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined