قومی خبریں

پنجاب: ترن تارن میں پولیس اسٹیشن پر راکٹ لانچر سے حملہ، نامعلوم افراد نے بنایا نشانہ

بتایا جا رہا ہے کہ رات ایک بجے کے قریب پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنا کر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا، واقعہ کے بعد علاقہ کی پولیس متحرک ہو گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: پنجاب میں ایک بار پھر پولیس اسٹیشن پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ ضلع ترن تارن کے تھانہ سرہالی پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات دیر گئے ہونے والے اس حملے میں عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں، حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد علاقہ کی پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات ایک بجے کے قریب پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنا کر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔ خیل رہے کہ اس سے پہلے موہالی کے سیکٹر 77 میں آر پی جی پر بھی حملہ ہوا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ راکٹ لانچر پہلے کسی اور عمارت سے ٹکرایا اور اس کے بعد پولیس اسٹیشن میں گرا۔ اس حملے کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ براہ راست ہٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس کا اثر کم ہوا۔ سرہالی کا علاقہ جہاں حملہ ہوا، یہ بدنام زمانہ گینگسٹر ہرویندر سنگھ عرف رندا کا علاقہ بتایا جاتا ہے۔ حال ہی میں رندا کی پاکستان میں موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined