چنڈی گڑھ: منگل کو بہار کے کٹیہار جانے والی خصوصی ٹرین کے منسوخ ہونے کے بعد پنجاب کے سرہند ریلوے اسٹیشن پر افراتفری کا منظر دیکھا گیا۔ ٹرین کی منسوخی سے مشتعل، ٹرین کے انتظار میں بیٹھے سینکڑوں مسافروں نے ریلوے سٹیشن پر توڑ پھوڑ کی۔
Published: undefined
شمالی ریلوے کے حکام کے مطابق، کچھ مشتعل مسافروں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ کٹیہار کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ناردرن ریلوے کے سی پی آر او دیپک کمار نے کہا کہ ریکس کو جوڑنے میں تاخیر ہوئی اور ٹرین کو صبح 3 بجے واپس لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر باقاعدہ اعلانات کئے گئے۔
Published: undefined
دیوالی کے بعد بہار جانے والی ٹرینوں میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ ہزاروں لوگ چھٹھ پوجا کے لیے ریاست لوٹ رہے ہیں، جو بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ ریلوے نے کہا ہے کہ دیوالی اور چھٹھ پوجا کے دوران اضافی رش کے پیش نظر وہ 1700 خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ان 1700 خصوصی ٹرینوں میں 26 لاکھ اضافی برتھیں نصب کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined