ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2 حصوں میں منقسم پنجاب کے لیے آئندہ 2 نومبر انتہائی اہم ثابت ہونے والا ہے۔ تقسیم ملک کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا جب دونوں طرف کے پنجاب کے کارکنان ساتھ مل کر اپنی ثقافت کا جشن منائیں گے۔ یہ ایک الگ طرح کی پیش قدمی ہے جب دونوں ممالک کے امن کارکنان مشترکہ طور پر کوئی تقریب منعقد کر رہے ہیں۔ اس میں مشترکہ پنجاب کی پانچوں ندیوں کا علامتی سنگم بھی کرایا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شمالی پنجاب یعنی جو حصہ ہندوستان میں ہے وہاں ستلج اور بیاس ندیاں بہتی ہیں جبکہ جہلم، چناب اور راوی ندیاں پاکستانی پنجاب میں بہتی ہیں۔ انہی پانچ ندیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی اس علاقہ کو پنجاب نام دیا گیا تھا۔ اب منصوبہ تیار کیا گیا ہے کہ ان پانچوں ندیوں کا علامتی سنگم لاہور میں کرایا جائے گا۔ جیوے سانجھا پنجاب کے کارکن ترن جیت سنگھ بٹالیا نے ستلج اور بیاس کا پانی حاصل کر لیا ہے جو وہ لاہور لے کر جائیں گے۔ پاکستان کی طرف سے جہلم، چناب اور راوی ندیوں کا پانی لے کر امن کارکن لاہور کی تقریب میں شامل ہوں گے۔
Published: undefined
انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں بٹالیا کا بیان شائع کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’میں نے روپڑ سے ستلج اور بیاس کا پانی لے لیا ہے۔ 2 نومبر کا دن دونوں پنجاب کے لیے تاریخی ہونے والا ہے۔ ایک بار پھر مشترکہ پنجاب دیکھنے کو ملے گا اور پانچوں ندیوں کا سنگم کرایا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
دراصل ’جیوے سانجھا پنجاب‘ اور ’راوی بچاؤ تحریک‘ کی طرف سے مل کر مذکورہ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ دونوں ہی ادارے امن و امان اور پنجاب کی ندیوں کو بچانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ 2 نومبر کو مشترکہ پنجاب کی پانچوں ندیوں کے پانی کو ’اونچا برج لاہور دا‘ پر لے جایا جائے گا۔ یہاں صوفی شاعر دربار مادھو لال حسین کی پیدائش صدی پر یہ تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے۔ ملک کی تقسیم کے بعد پہلی بار ایسا ہونے جا رہا ہے جب پنجاب کی پانچوں ندیوں کے پانی کو ملایا جائے گا۔ اس کے علاوہ تقریب میں مشاعرہ کی محفل بھی سجے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا