موگا: پنجاب میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ لدھیانہ کے رائے کوٹ اسمبلی حلقہ سے اس کے ایم ایل اے جگتار سنگھ جگا پارٹی چھوڑ کر اپنے حامیوں کے ساتھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ جگتار سنگھ جگا یہاں کانگریس کی ریلی میں پہنچے اور وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اور ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئے۔ چرنجیت چنّی اور نوجوت سدھو نے جگتار سنگھ جگا کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کا پورا احترام کیا جائے گا۔
Published: undefined
جگتار سنگھ جگا نے حال ہی میں پارٹی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا تھا اور ان کے بھی کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں۔ حال ہی میں منعقدہ قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران انہوں نے ایوان میں وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے کام کی تعریف کے پل باندھے تھے اور اپنی پارٹی پر تنقید کی تھی۔ وہ ایوان میں حکمراں جماعت کے ساتھ بیٹھے نظر آئے اور اس کے بعد ان کی کانگریس میں شمولیت کی صرف رسمی کارروائیاں رہ گئی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ بٹھنڈہ (دیہی) اسمبلی حلقہ سے اے اے پی رکن اسمبلی روپندر کور روبی نے بھی حال ہی میں پارٹی چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھام لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز