چنڈی گڑھ: پنجاب کے موہالی میونسپل کارپوریشن کے آج اعلان شدہ نتیجوں میں کل پچاس سیٹوں میں سے 38 پر کانگریس نے جیت حاصل کر لی ہے۔ اسی کے ساتھ کانگریس کا سبھی آٹھ کارپوریشنوں پر قبضہ ہوگیا ہے۔ کل سات میونسپل کارپوریشنوں کا نتیجہ سامنے آیا تھا اور سبھی میں کانگریس نے فتح کا پرچم لہرایا تھا۔ گویا کہ بی جے پی اور شرومنی اکالی دل کی کشتی اس الیکشن میں پوری طرح سے ڈوب گئی۔
Published: undefined
موہالی میونسپل کارپوریشن کے حاصل نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی ،شرمنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کھاتہ تک نہیں کھول سکے۔ شرومنی اکالی دل سے الگ ہوئے سابق میئر کلونت سنگھ کے آزاد گٹ نے 9 سیٹیں حاصل کیں اور 4 دیگر آزاد امیدواروں کی جھولی میں گئیں۔
Published: undefined
ریاست کی آٹھ میونسیپل کارپوریشنوں کی ترقی کے پیش نظر مثبت سوچ کے ساتھ کانگریس پارٹی پر بھروسہ ظاہر کیا ہے اور بڑی تعداد میں پنجاب کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے۔ یہ معلومات آج صحت اور لیبر کے وزیر بلبیر سنگھ سدھو نے میونسپل کارپوریشن موہالی کے ووٹنگ میں ملی بڑی جیت کے بعد دی۔
Published: undefined
سدھو نے بتایا کہ موہالی میونسپل کارپوریشنوں میں 50 سیٹوں میں سے 38 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی،اکالی دل اور بی جےپی کو مسترد کردیا اور یہ پارٹیاں کھاتہ تک نہیں کھول سکیں۔ پنجاب میں آئے نتیجوں نے ثابت کردیا ہے کہ ووٹروں نے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ کی قیادت والی پنجاب حکومت کےوسیع ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے میونسیپل کارپوریشن اور مقامی کونسل اور شہر پنچایتوں کی الیکشن میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں میں یقین ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined