چنڈی گڑھ: پنجاب کے ضلع مکتسر میں سیشن عدالت نے دو بچوں، بیوی اور نوکر کے قتل کے معاملے میں ملزم پلویندر کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے اور اس کی معشوقہ کرم جیت کور (نوکر کی بیوی) کو عمر قید کی سزا دی ہے۔
Published: undefined
تقریبا پانچ سال پرانے اس معاملے میں ملزم پلویندر کے اپنے نوکر نرمل سنگھ کی اہلیہ کرم جیت کور سے ناجائز تعلقات تھے اور وہ دونوں اپنے گھر والوں کو اپنے راستے سے ہٹا کر شادی کرنا چاہتے تھے۔ پلویندر نے اپنی اہلیہ سربجیت کور کے نام پر لائف انشورینس اور حادثے کے انشورینس کی پالیسیاں لی تھیں۔ اس نے یہ بیمہ پالیسیاں قتل کی واردات سے 11 دن پہلے لی تھیں۔
Published: undefined
واردات کو انجام دینے کے لئے پلویندر نے ایک ماروتی کار خریدی اور 20 جون، 2015 کو اٹاری گاؤں کے نزدیک گنگا نہر میں سازش کے تحت جان بوجھ کر اپنی گاڑی گرا دی۔ کار میں اس کے ہمراہ بیوی سربجیت کور، بیٹا جشن پریت سنگھ (4)، بیٹی گگن دیپ کور (6) اور نوکر نرمل سنگھ بھی تھا جو ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے۔
Published: undefined
مقامی لوگوں اور رشتہ داروں کو یہ ایک حادثہ لگا لیکن حقیقت کا انکشاف اس وقت ہوا جب 27 جنوری 2016 کو پلویندر نے کرم جیت سے شادی کر لی اور عدالت سے تحفظ کے لئے درخواست دائر کی۔ اس سے کرم جیت کے اہل خانہ کو پلویندر پر شبہ ہوا اور انہوں نے پولس کو اطلاع دی۔
جب پولس نے پلویندر کو حراست میں لے کر سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سچائی کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے اس معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ملزم پلویندر سنگھ کو سزائے موت اور کرماجیت کو عمر قید کی سزا سنائی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز