پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب معاشی بحران سے نبرد آزما تعمیرات عمارت اور دیگر تعمیرات سے جڑے مزدوروں، جو فلاحی بورڈ (بی او سی وی) کے تحت رجسٹرڈ ہیں، انھیں خصوصی مالی مدد دی جائے گی۔ اس کے تحت ہر تعمیرات کے مزدور کو 3100 روپے کی عارضی مالی مدد کی پہلی قسط دیوالی پر جاری کی جا رہی ہے۔ یہ رقم سیدھے شعبۂ تعمیرات سے جڑے مزدوروں کو بینک اکاؤنٹس میں جائے گی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ چنّی فلاح بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ مالی گرانٹ دیوالی پر مزدوروں اور ان کے کنبوں کے لیے خصوصی ’شگون‘ ہے۔ غور طلب ہے کہ صوبے میں تقریباً 3.17 لاکھ تعمیرات سے جڑے مزدور رجسٹرڈ ہیں۔ اس حساب سے ریاستی حکومت ان کے درمیان 90 سے 100 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے دیہی اور شہری علاقوں کے سرپنچوں اور کونسلروں سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعمیراتی مزدوروں کا رجسٹریشن کروائیں تاکہ مزدور فلاح بورڈ کی طرف سے وقت وقت پر چلائی جا رہی مختلف فلاحی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
Published: undefined
دیوالی کے موقع پر دی جا رہی مالی مدد میں توسیع کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے سبب مزدوروں کی روزی روٹی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت ان کی اور ان کے کنبوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ پنجاب حکومت کے وزیر برائے محنت سنگت سنگھ گلجیاں نے وزیر اعلیٰ کے اس خصوصی تحفے یا شگون کو تاریخی بتاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے دو دن پہلے ہی پنجاب حکومت کے بورڈ آف کنسٹرکشن ورکر کے پاس رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کو دیوالی کے موقع پر مالی مدد دینے کی تجویز بھیجی تھی اور گزشتہ رات فائل وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی کے پاس منظوری کے لیے پہنچی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے آناً فاناً میں ایکشن لیا اور فوراً فائل کلیئر کر دی۔
Published: undefined
وزیر محنت سنگت سنگھ گلجیاں نے بتایا کہ رقم مستفیدین کے بینک اکاؤنٹس میں آج ہی چلی جائے گی۔ اُدھر تعمیرات عمارت سے جڑے مزدوروں نے بھی وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے پر گہری خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جالندھر کے مزدور لاجپت ورما نے ’قومی آواز‘ سے کہا کہ زبردست بحران کے وقت میں پنجاب حکومت کی جانب سے یہ بہت بڑی راحت ہے۔ اس کے لیے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی کا بہت بہت شکریہ۔ ہوشیارپور کی کملا دیوی نے کہا کہ کورونا بحران میں تعمیرات سے جڑے کام ٹھپ ہو گئے تھے اور تہوار بالکل پھیکے۔ اس بار بھی لگتا تھا کہ دیوالی سیاہ گزرے گی، لیکن حکومت کے فیصلے نے بہت بڑی راحت دی ہے۔
Published: undefined
کپورتھلا کے 57 سالہ مزدور کلونت سنگھ کے مطابق پنجاب میں ایسا فلاحی فیصلہ پہلی بار لیا گیا ہے۔ مزدوروں کو پہلے بھی قدرتی آفات اور دیگر وجوہات سے بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن کسی حکومت نے ایسی پیش قدمی نہیں کی۔ مزدوروں پر خصوصی کام کرنے والے پروفیسر نوجیت سنگھ کہتے ہیں کہ یہ واقعی ایک تاریخی فیصلہ ہے اور اس کے لیے پنجاب حکومت کی تعریف کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز