قومی خبریں

پنجاب اسمبلی انتخاب: الیکشن کمیشن نے کیجریوال پر ایف آئی آر درج کرنے کا دیا حکم

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ 

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دراصل وزیر اعلیٰ کیجریوال اور عآپ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں نجاب کے چیف الیکٹورل افسر نے معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اکالی دل کے نائب صدر کے ذریعہ انتخابی کمیشن کو سونپی گئی ایک ویڈیو کی بنیاد پر یہ ہدایت دی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کیجریوال نے اپوزیشن لیڈروں کو غدار کہا ہے اور یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ بنتا ہے۔

Published: undefined

اکالی دل نے کہا ہے کہ عآپ ویڈیو کے ذریعہ جھوٹ بول رہی ہے۔ پارٹی نے انتخابی کمیشن کے سامنے اپنی غلطی مانی، لیکن پھر سے ایک ویڈیو جاری کر دی گئی۔ اس ویڈیو میں مخالف لیڈروں کے خلاف قابل اعتراض بیانات دیے گئے ہیں۔ شکایت میں اکالی لیڈروں نے ایک ویڈیو انتخابی کمیشن کو سونپی تھی، جس میں مبینہ طور پر پنجاب میں اس بار جھاڑو (عآپ کا انتخابی نشان) چلنے کی بات کو گانے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر چرنجیت سنگھ چنّی، سکھبیر سنگھ بادل اور سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے انھیں غدار بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

پنجاب میں انتخاب سے ایک دن قبل عآپ اور پارٹی سربراہ اروند کیجریوال پر ایف آئی آر درج کیے جانے کا حکم زوردار جھٹکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں 20 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست کی 117 اسمبلی سیٹوں پر 1304 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان کے لیے پنجاب کے 21275066 ووٹرس ووٹنگ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined