چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس مرکز کی نریندر مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ملک کے سبھی ضلع ہیڈکوارٹر پر کل دھرنا دے گی۔ پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے جمعرات کو جاری اپنے بیاں میں کہا ہے کہ مظاہرہ کا مقصد لوگوں میں مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے ذریعہ پیدا کیے گئے معاشی مسائل کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر معمولی معاشی بحران ہے جس میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے لوگ نوکریاں کھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بےروزگاری کی شرح میں 8.1 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے اور یہ گزشتہ 45 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ہر شعبہ مندی کی مار جھیل رہا ہے اور کاروبار وخدمات شعبہ میں ہر دن گراوٹ آرہی ہے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔
Published: undefined
جاکھڑ نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ بھی بحران سے دوچار ہے اور کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔ بینکنگ نظام زد میں آگیا ہے اور امیر لوگ بینکوں سے پیسہ لے کر بیرون ممالک فرار ہو رہے ہیں اور ان سب کے درمیان مرکز کے پاس کوئی ایسی پالیسی نہیں ہے جو ملک کو اس بحران سے نکال سکے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس لئے کانگریس نے یکم نومبر سے پندرہ نومبر تک پورے ملک میں مظاہرہ کرنے کا پروگرام چلایا گیا تھا جسے اب 25 نومبر تک بڑھادیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو پنجاب کے ضلع ہیڈکوراٹر کے دھرنوں میں وہ خود لدھیانہ میں شرکت کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا