کانگریس کے نئے قانون ساز پارٹی لیڈر چرنجیت سنگھ چنّی نے پنجاب کے 16ویں وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لے لیا ہے۔ حلف برداری کی یہ تقریب چنڈی گڑھ میں منعقد کی گئی۔ سکھجندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے نائب وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ پروگرام میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پنجاب ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو اور ہریش راوت بھی موجود تھے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریب میں 40 لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے راج بھون میں منعقد ایک تقریب میں چنّی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ چنّی اور ان کے دونوں نائبین نے پنجابی زبان میں حلف لیا۔ قابل ذکر ہے کہ چنّی ریاست میں وزیر اعلیٰ عہدہ سنبھالنے والے پہلے دلت لیڈر ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے اتوار کو 58 سالہ جانشیں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا ’’چرنجیت سنگھ چنّی کو میری نیک خواہشات۔ مجھے امید ہے کہ وہ پنجاب کے سرحدی ریاست کو محفوظ رکھنے اور سرحد پار سے بڑھتے خطرات سے ہمارے لوگوں کی حفاظت کرنے میں اہل ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
حلف برداری تقریب سے قبل نامزد وزیر اعلیٰ نے پیر کی صبح اپنے آبائی علاقہ چمکور صاحب واقع گرودوارہ کٹال گڑھ صاحب میں پیشانی ٹیکی۔ روپ نگر ضلع کے چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے تین بار کے رکن اسمبلی چنّی 2012 میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے اور کیپٹن امریندر کی کابینہ میں تکنیکی تعلیم، صنعتی تربیت، روزگار اور سیاحت و ثقافتی معاملوں کے محکمہ کو سنبھال رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز