پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پیر کو اپنی کابینہ کی پہلی توسیع کرتے ہوئے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے امن اروڑا سمیت 5 اراکین اسمبلی کو اپنی کابینہ میں شامل کیا۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اقتدار میں آنے کے چار ماہ سے بھی کم وقت میں یہ توسیع ہوئی ہے جس نے اسمبلی انتخابات میں 117 سیٹوں میں سے 92 سیٹیں جیت کر لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ گورنر بنواری لال پروہت نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں پانچ نئے وزراء کو حلف دلایا۔ ان کے شامل ہونے سے وزیر اعلیٰ سمیت وزارتی کونسل میں تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔ یعنی اب بھی 8 عہدے خالی ہیں۔
Published: undefined
سنام سے دوسری بار رکن اسمبلی بنے اور 75277 ووٹوں کے سب سے زیادہ فرق سے جیت حاصل کرنے والے اروڑا آج عہدہ اور رازداری کا حلف لینے والے پہلے شخص تھے۔ اس کے بعد پروٹیم اسپیکر چنے گئے امرتسر جنوب کے رکن اسمبلی اندربیر سنگھ نجر، رائے سکھ طبقہ سے آنے والے گرو ہرسہائے سے رکن اسمبلی فوجا سنگھ ساراری، سمانا رکن اسمبلی چیتن سنگھ جوراماجرا اور پارٹی کے یوتھ وِنگ کے سربراہ اور کھرڑ رکن اسمبلی اور گلوکار سے لیڈر بنے انمول گگن مان نے حلف لیا۔ حلف لینے کا آرڈر کابینہ میں ان کی سینئریٹی کے مطابق تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بدعنوانی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزیر صحت وجئے سنگلا کو 24 مئی کو ریاستی کابینہ سے برخاست کر دیا گیا تھا اور بدعنوانی کے الزامات میں انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ مان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بدعنوانی کے تئیں زیرو ٹولرنس کی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined