چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ کسان تحریک کے دوران ریلوے ٹریک پر دھرنا دینے والوں کے خلاف وہ تمام مقدمات واپس لئے جائیں گے جو آر پی ایف نے درج کئے ہیں۔ چنی نے اس حوالہ سے آر پی ایف کے چیئرمین کو خط بھی ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ ان مقدمات کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔ یہ تمام مقدمات زرعی قوانین پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران درج ہوئے تھے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اس کے علاوہ وبا کے سبب والدین کو کھو چکی لڑکیوں کے لئے آشیرواد اسکیم سے انکم کی حد ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب میں سرکاری ملازمتوں میں منتخب ہونے والے ملازمین کے لیے یکم جنوری 2004 سے فیملی پنشن اسکیم کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل وزیر اعلیٰ بننے کے بعد چنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کر دیں گے۔ وعدے کے مطابق، کابینہ کے پہلے اجلاس میں چنی نے 2 کلو واٹ تک بجلی کا بل معاف کرنے کا اعلان کیا۔ چنی نے کہا پنجاب میں 2 کلو واٹ کنکشن رکھنے والوں کا بقایہ بجلی کا بل معاف کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن کا کنکشن منقطع ہو چکا ہے ان کا کنکشن بھی بحال ہو جائے گا۔ اس سے 53 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ چنی نے اپنی پہلی کانفرنس میں کہا تھا ’’پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ہے۔ ہم پنجاب کے کسان کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ میں کسانوں کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ اگر کسانوں پر کوئی آنچ آئی تو میں اپنی گردن بھی کٹوا سکتا ہوں۔ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔ مرکزی حکومت کو زرعی قوانین کو واپس لینا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز