پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان 7 جولائی یعنی جمعرات کو شادی کرنے والے ہیں۔ یہ ان کی دوسری شادی ہوگی، اور اچانک سامنے آئی اس خبر نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی شادی ڈاکٹر گرپریت کور سے ہونے والی ہے، جو اُن سے عمر میں 16 سال چھوٹی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہونے والی دلہن کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ابھی سے انھیں مبارکبادیاں ملنے لگی ہیں۔ بہرحال، شادی کی تقریب وزیر اعلیٰ کی رہائش پر ہی سادگی کے ساتھ منعقد ہوگی، اور ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال مع اہل و عیال اس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بھگونت مان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس شادی میں سرکاری رقم کا استعمال نہیں ہوگا، بلکہ سارا خرچ وہ خود اٹھائیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بھگونت مان کی پہلی شادی اندرپریت کور سے ہوئی تھی جن سے دو بچے بھی ہیں۔ 2016 میں اندرپریت کور کا بھگونت مان سے طلاق ہو گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے بچوں سیرت کور اور دلشان مان کے ساتھ امریکہ چلی گئیں۔ جب مارچ میں پنجاب اسمبلی انتخابات ہوئے اور عآپ حکومت تشکیل پائی تو دونوں ہی بچے بھگونت مان کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوئے تھے۔
Published: undefined
بہرحال، بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ بھگونت مان کی دوسری شادی 32 سالہ ڈاکٹر گرپریت کور سے کافی پہلے ہی طے ہو گئی تھی، لیکن اسمبلی انتخابات اور پھر بطور وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی حلف برداری کے پیش نظر یہ شادی ٹل گئی تھی۔ حالانکہ ان دونوں کے درمیان شادی کو لے کر کسی کو بھی خبر نہیں تھی، سبھی سرگرمیاں خاندان میں انتہائی خاموشی کے ساتھ چل رہی تھیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگونت مان نے اپنی ماں کی خواہش پر اس شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی، اور ڈاکٹر گرپریت کور کا انتخاب بھی مان کی ماں اور بہن نے کیا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر گرپریت کو بھگونت مان کے گھر پر کئی بار دیکھا گیا ہے، اور وہ ان کی حلف برداری تقریب میں بھی نظر آئی تھیں، لیکن کسی کی نظر میں نہ آئیں اس لیے پیچھے بیٹھی تھیں۔ گزشتہ دنوں بھگونت مان کی ماں اور بہن کو گرپریت کے ساتھ بازار میں خریداری کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا لیکن کسی کی توجہ اس طرف نہیں گئی کہ وزیر اعلیٰ کی دوسری شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ ڈاکٹر گرپریت کی شادی کے لیے لہنگا، سوٹ اور گہنے وغیرہ بھگونت کی ماں اور بہن نے ساتھ مل کر ہی خریدے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز