قومی خبریں

پنجاب ضمنی انتخاب: 3 سیٹوں پر عآپ اور 1 سیٹ پر کانگریس کی جیت، بی جے پی کا ہاتھ رہا خالی

پنجاب کی ڈیرا بابا نانک، چھبیوال، گڈرباہا اور برنالہ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب کا نتیجہ آج برآمد ہوا، برنالہ سیٹ پر کانگریس امیدوار اور بقیہ تینوں سیٹوں پر عآپ امیدوار کی جیت ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس-عآپ</p></div>

کانگریس-عآپ

 

تصویر سوشل میڈیا

پنجاب میں جن 4 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے، ان سبھی کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سبھی 4 سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ یعنی پنجاب میں کانگریس و عآپ کے درمیان سیدھی ٹکر تھی، اور 3 سیٹوں پر عآپ نے جبکہ 1 سیٹ پر کانگریس نے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔

Published: undefined

پنجاب کی ڈیرا بابا نانک، چھبیوال، گڈرباہا اور برنالہ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوا تھا اور ریاست میں حکمراں جماعت عآپ نے ڈیرا بابا نانک، چھبیوال اور گڈرباہا اسمبلی سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ برنالہ اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار کو کامیاب ملی ہے۔ برنالہ سے کانگریس نے کلدیپ سنگھ ڈھلون کو امیدوار بنایا تھا جنھوں نے 28254 ووٹ حاصل کیے۔ اس سیٹ پر عآپ امیدوار ہرندر سنگھ دھالیوال کو 26097 ووٹ ملے، یعنی انھیں محض 2157 ووٹوں سے شکست ملی۔

Published: undefined

عآپ کی کامیابی والی سیٹوں کی بات کریں تو ڈیرا بابا نانک سیٹ پر اتارے گئے عآپ امیدوار گردیپ سنگھ رندھاوا نے 59104 ووٹ حاصل کر کانگریس امیدوار جتندر کور رندھاوا (53405 ووٹ) کو 5699 ووٹوں سے شکست دی۔ چھبیوال اسمبلی سیٹ پر عآپ امیدوار ڈاکٹر ایشانک کمار کو 51904 ووٹ ملے۔ انھوں نے کانگریس امیدوار رنجیت کمار (23214 ووٹ) کو 28690 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا۔ جہاں تک گڈرباہا اسمبلی سیٹ کا معاملہ ہے، وہاں عآپ امیدوار ہردیپ سنگھ ڈمپی (71644 ووٹ) نے کانگریس امیدوار امریتا ورنگ (49675 ووٹ) کو 21969 ووٹوں سے شکست دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined