قومی خبریں

پنجاب: ایک کروڑ روپے کی رشوت معاملے میں ایڈیشنل آئی جی آشیش کپور کو وجلنس بیورو نے کیا گرفتار

ایڈیشنل آئی جی آشیش کپور سینچائی گھوٹالہ کی جانچ میں افسر تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے محکمہ زراعت کے افسران سے پیسے لے کر ان کے نام بے گناہ لوگوں کی فہرست میں ڈال دیئے تھے۔

رشوت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
رشوت، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

پنجاب وجلنس بیورو نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے رشوت خوری معاملے میں ایڈیشنل آئی جی آشیش کپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ رشوت خوری معاملے میں آشیش کپور کے خلاف کیس درج ہے اور اس تعلق سے ڈی ایس پی پون کمار اور اے ایس آئی ہرجندر سنگھ پر بھی ایف آئی آر درج ہے۔ دراصل آشیش کپور نے 2018 میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے کیس میں دو خواتین کو راحت دینے کے بدلے ان سے ایک کروڑ روپیہ کے چیک سائن کروا کر بینک سے نکلوا لیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی آشیش کپور سینچائی گھوٹالہ کی جانچ میں افسر تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے محکمہ زراعت کے افسران سے پیسے لے کر ان کے نام بے گناہ لوگوں کی فہرست میں ڈال دیئے تھے۔ اس معاملے کی شکایت وجلنس کے پاس پہنچی تھی۔ اس کے بعد سے محکمہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی آشیش کی ساری ملکیت سے لے کر بینک اکاؤنٹس کی جانچ کی گئی تھی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ وجلنس کی ٹیم نے تقریباً پانچ گھنٹے تک موہالی میں آشیش کے نئے بنگلے کی پیمائش کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ بنانے پر آئے خرچ کا حساب ٹیم نے ان سے مانگا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وجلنس کی ٹیم کئی نکات پر جانچ کر رہی تھی۔ اس نے ان کے بیان قلمبند کیے تھے۔ اب جانچ پوری ہونے کے بعد آشیش کپور کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آشیش کپور کے خلاف ایک خاتون نے بھی شکایت دی تھی۔ اس معاملے کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ حالانکہ آشیش کپور کا شمار پنجاب پولیس کے تیز طرار افسران میں کیا جاتا رہا ہے۔ وہ چنڈی گڑھ میں بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، وہ ٹینس کے بہترین کھلاڑی بھی ہیں۔ پولیس ورلڈ گیم میں پنجاب کے لیے وہ کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined