بھٹنڈہ: پنجاب کے بھٹنڈہ دیہاٹ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر امت رتن کوٹ فتح کو ویجیلنس بیورو نے رشوت کے ایک معاملہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس سے کچھ روز قبل پنجاب ویجیلنس بیورو نے رکن اسمبلی کے معاون خاص ریشم گرگ کو اسی معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
بیورو کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اطلاع دی کہ رکن اسمبلی کو بدھ کی شام راج پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں جمعرات (آج) عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔
خیال رہے کہ رکن اسمبلی کے معاون ریشم گرگ کو ایک گرام پردھان کے شوہر کی شکایت کے بعد 16 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر 25 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق ویجیلنس بیورو کی ٹیم نے ریشم گرگ کو 4 لاکھ روپے نقد رقم کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ قبل ازیں، کوٹ فتح نے گرگ کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے حزب اختلاف کی جماعت پر پنجاب میں عآپ کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز