مہاراشٹر کے پونے ضلع میں تیندوے کے حملے میں ایک سات سال کے بچے کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ جمعہ کی رات کا ہے۔ بچے کے والد-والدین آپس میں جھگڑا کر رہے تھے اور اس دوران بچہ گھر سے باہر نکل گیا۔ وہ گنّے کے کھیتوں کی طرف چلا گیا جہاں ایک خونخوار تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
یہ واقعہ پونے کے شرور تعلقہ کا ہے۔ ایک افسر نے اتوار کو جانکاری دی کہ تیندوے کے حملے میں ایک سات سال کے بچے کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ مانڈوگن کے فرتا گاؤں میں پیش آیا جب ونش راج کمار سنگھ نامی بچہ گنّے کے کھیتوں کی طرف چلا گیا ۔
Published: undefined
افسران نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بچے کے والدین اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے رہنے والے ہیں، وہ ایک گڑ پیداوار یونٹ میں کام کرنے کے لیے پونے کے شرور تحصیل میں رہتے تھے۔ جمعہ کی رات ان کے درمیان کسی بات کو لے کر کہا سنی ہوگئی۔ بچہ ونش ماں باپ کے جھگڑے کے درمیان گھر سے نکل گیا اور گنّے کے کھیتوں کی طرف چلا گیا جہاں جھاڑیوں میں چھپے تیندوے نے اس پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو تیندوے کے اس حملے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راجستھان کے اُدے پور میں جمعہ کو محکمہ ماحولیات اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک آدم خور تیندوے کو مار گرایا تھا۔ ایک افسر نے بتایا کہ ادے پور ضلع میں 18، 19، 20، 25، 28 اور 30 ستمبر کو تیندوے نے کئی لوگوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔ سبھی واقعات میں تیندوے کے حملے کا مقام ڈپٹی فاریسٹ کنزرویٹر (شمال) کے حلقہ اختیار کے تحت گرام پنچایت چھالی، بگڈنڈا، مجاود اور مدار تھا۔
Published: undefined
بدھ کو بڈگاؤں کے مدار گاؤں میں کھیت میں کام کر رہی دو خواتین پر تیندوے نے حملہ کر دیا تھا۔ حملے میں سنگین طور پر زخمی ہوئی خواتین میں سے ایک کی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ شہر کے پاس مدار علاقے میں مارا گیا تیندوا ہی ان حملوں میں شامل بتایا جا رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined