ممبئی: پونے میونسپل کارپوریشن نے اپنے اس ٹینڈر کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس نے کورونا وائرس کے سبب ہوئی اموات کے بعد لاشوں کی تدفین کے لیے جاری کیا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’تدفین ٹینڈر‘ کی اخبارات میں اشاعت کے بعد اس معاملے میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد کارپوریشن کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
Published: 23 Aug 2020, 1:19 PM IST
اس معاملہ میں ’مول نواسی مسلم منچ‘ کی طرف سے بھی شدید احتجاج درج کرایا گیا تھا۔ تنظیم کے صدر انجم انعمدار نے ٹینڈر کی منسوخی کو انسانیت کی جیت قرار دیتے ہوئے یو این آئی کو بتایا وہ شروع سے ہی ایسی لاشوں کی تدفین بلا معاوضہ اور صرف انسانیت اور محبت کو باقی رکھنے کے لیے بلا لحاظ مذہب و ملت یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’تدفین ٹینڈر‘ منگوائے گئے جو تعجب خیز اور لاشوں کو کمائی کا ذریعہ بنانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اس معاملہ پر ہم نے شدید احتجاج کیا، جس پر میونسپل کارپوریشن نے یہ ٹینڈر منسوخ کر کے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔‘‘
Published: 23 Aug 2020, 1:19 PM IST
انجم انعمدار کے مطابق انہوں نے کمشنر چندرشیکھر گائیکواڑ سے ملاقات کر کے یہ واضح کیا کہ جب مول نواسی مسلم منچ کی جانب سے مفت میں یہ کام کیا جا رہا ہے تو وہ اس کے لئے کیوں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں اور عوامی ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور یہ ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا۔
انجم انعمدار نے بتایا کہ کرسچن چیرٹیبل ٹرسٹ کے صدر ساگئ نیئر کی رہنمائی میں تدفین کے ٹینڈر نظام کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے تحت کیے گئے احتجاجی مظاہرہ میں کانگریس کے صدر رمیش باغوی، کارپوریٹرز اروند جی شنڈے، رفیق شیخ، حاجی نداف، این سی پی رہنما اقبال شیخ، راہل کھودے، وِتھل گائکواڑے اور دوسری سماجی تنظیمیں کا تعاون حاصل رہا۔
Published: 23 Aug 2020, 1:19 PM IST
انھوں نے بتایا کہ پونے میں کورونا کے پھیلنے کے بعد سے پونے میونسپل کارپوریشن کو تدفین کے مسئلے کا سامنا تھا۔ پہلی موت ہونے کے بعد کوئی بھی تدبین کے لیے آگے نہیں آرہا تھا۔ پونے میں کورونا سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ایک ایسے وقت میں جب پونے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین بھی آخری رسومات ادا کرنے سے خوفزدہ تھے ، تب اس وقت کے کمشنر چندرشیکھر گائیکواڑ نے پونے میں سماجی تنظیموں کو سے اپیل کی تھی کہ کیا تھا کہ عوام اور سماجی کارکنوں کو کام کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔
Published: 23 Aug 2020, 1:19 PM IST
ان کی اپیل کے بعد ، پہلی بار پونے شہر میں مول نواسی مسلم منچ کے عہدیداروں نے اس وقت کے کمشنر شیکھر گائکواڑ اور ہیلتھ آفیسر رام ہنکارے صاحب اور اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر تصور بالیوت سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جس کے بعد سے covid-19 ہماری تنظیم اس بیماری سے مرنے والوں کو دفنانے میں آپ کی مدد کر رہی ہے۔ ہماری تنظیم نے واضح طور پر لکھا ہے کہ ہماری تنظیم کو ان تمام کاموں کے لئے کوئی معاوضہ یا اعزاز نہیں ملے گا۔ہم یہ تمام کام پونے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے خوف کو دور کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے لوگوں کی بہتری کے لئے کر رہے ہیں۔ کارپوریشن کی مدد کیلئے کریں گے۔
Published: 23 Aug 2020, 1:19 PM IST
ہماری تنظیم گذشتہ پانچ ماہ سے اس طرح کی نازک صورتحال میں سنتوں اور بزرگوں کے نظریہ کو مدنظر رکھتے ہوئے دن رات کام کر رہی ہے۔ اور لوگوں کی مدد کررہی ہے۔ اور آج تک ، تنظیم کی طرف سے مرنے والے ساڑھے تین سو سے زیادہ افراد کی آخری رسومات ادا کی جاچکی ہیں۔جن میں مسلمانوں ، عیسائیوں ، لنگائات ، تلگو اور بہت سے دوسرے لوگوں کو اپنے اپنے مذاہب کے مرنے والے شامل ہیں۔
Published: 23 Aug 2020, 1:19 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Aug 2020, 1:19 PM IST