مہاراشٹر میں ’ہٹ اینڈ رن‘ اور ’ڈرگ اینڈ ڈرائیو‘ کے معاملات آج کل کچھ زیادہ ہی ہو رہے ہیں۔ ابھی ممبئی میں ہٹ اینڈ رن کا واقعہ تازہ ہی تھا کہ پونے سے ڈرگ اینڈ ڈرائیو کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا ہے۔ اس بار این سی پی کے ایک لیڈر کے بیٹے نے نشے میں دھت ہو کر ایک ٹیمپو کو ٹکر ماری ہے، جس میں ٹیمپو ڈرائیور، اس کا معاون اور این سی پی لیڈر کے بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ 16 جولائی کی رات شہر کے منجری منڈوا علاقے میں پیش آیا ہے۔
Published: undefined
خبر کے مطابق این سی پی لیڈر بندو گائیکواڑ کا بیٹا سوربھ گائیکواڑ 16 جولائی کی رات تیز رفتاری کے ساتھ اپنی کار چلاتے ہوئے مرغیاں لے کر جا رہے ایک ٹیمپو سے ٹکرا گیا۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت سوربھ نشے میں دھت تھا۔ پولیس نے سوربھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس واقعے میں سوربھ، ٹیمپو کا ڈرائیور و کلینر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایسا ہی ڈرنک اینڈ ڈرائیو کا واقعہ حال ہی میں ریاست کے ناگپور شہر کے نندن ون علاقے میں پیش آیا تھا جس میں ایک اسکوڈا کار نے سڑک کنارے کھڑے 5 لوگوں کو ٹکر مار دی تھی۔ اس واقعے میں 5 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پونے میں ہی کچھ دنوں قبل ہٹ اینڈ رن کا بھی واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک امیر شخص کے نابالغ بیٹے نے اپنے پورش کار سے بائیک پر سوار دو آئی ٹی انجینئرز کو ٹکر ماری تھی جس میں دونوں کی موت ہوگئی تھی۔ یہ نابالغ ملزم نشے میں دھت تھا۔ بالکل اسی طرح کا واقعہ ممبئی میں پیش آیا جس میں شیوسینا کے ایک لیڈر کے بیٹے نے ایک ماہی گیر جوڑے کو ٹکر ماردی جس میں خاتون کی موت ہوگئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined