سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جاری جھڑپ میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
Published: undefined
پولیس ترجمان نے کہا کہ سلامتی عملے کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹنٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے صبح تک آپریشن کو مؤخر کر دیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ پیر اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ پھر شروع ہوا، جس دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا، جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے بتایا کہ گاوں میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ بتا دیں کہ آئی جی کشمیر وجے کمار نے اتوار کی شام کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں میں دو ملی ٹنٹ محصور ہیں جن میں سے ایک پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت میں براہ راست ملوث ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز