قومی خبریں

پڈوچیری: ایک دن میں کورونا کے 172 نئے معاملے، ایک شخص کی موت

محکمہ صحت کے مطابق تین جولائی کو کیے گئے 6751 نمونوں میں سے 172 افراد کورونا پازیٹیو ملے۔ پڈوچیری علاقہ میں 137، کرائکل میں 23، یانم میں پانچ اور ماہے میں سات نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی JITENDRA PRAKASH

پڈوچیری: پڈوچیری میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 172 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں ایک دن پہلے 147 نئے معاملے درج کیے گئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق تین جولائی کو کیے گئے 6751 نمونوں میں سے 172 افراد کورونا پازیٹیو ملے۔ پڈوچیری علاقہ میں 137، کرائکل میں 23، یانم میں پانچ اور ماہے میں سات نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریباً 272 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی، جن میں سے 221 پڈوچیری سے، 36 کرائکل سے، سات یانم سے اور آٹھ ماہے علاقہ سے تھے۔ اس وقت پڈوچیری علاقہ میں 220، کرائکل میں 38، یانم میں 18اور ماہے میں 29مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

مرکز کے زیرانتظام ریاست کے تمام چاروں علاقوں میں ملے 1701 متاثرہ افراد کا ہوم آئسولیشن میں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں اب تک 1,17,959 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 1,14,192مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، 1761 لوگوں کی موت ہوگئی اور 2006 مریضوں کا اسپتالوں اور ہوم آئسولیشن میں علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

کووڈنمونیا اور آر ڈی ایس کی وجہ سے کل یہاں کے سرکاری میڈیکل کالج میں داخل 60 سالہ راجالو ادھا کی موت ہوگئی۔ ریاست میں ٹیسٹ انفیکشن شرح 2.55 فیصد رہی، اموات کی شرح 1.49 فیصد اور ریکوری شرح 96.81 فیصد ہے۔ مرکز کے زیرانتظام ریاست میں اب تک طبی عملہ، کورونا کے خلاف لڑائی میں فرنٹ لائن پر تعینات عملہ اور عام لوگوں سمیت 5,25,179 لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined