قومی خبریں

پیٹھ میں چھرا گھوپنے والے نتیش کو عوام مزہ چكھائے گی: لالو

لالو پرساد یادو نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’نتیش بھول گئے کہ بابو جگ جیون رام نے کہا تھا کہ لوگ پیٹ کی مار تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن پیٹھ کی مار کا جواب دیتے ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سزا یافتہ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا ہے کہ پیٹھ میں چھرا گھوپنے والے جنتا دل متحد (جے ڈی یو) کے صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو اس بار کے انتخابات میں عوام مزہ چکھائے گئی۔

Published: undefined

لالو پرساد یادو نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’نتیش بھول گئے کہ بابو جگ جیون رام نے کہا تھا کہ لوگ پیٹ کی مار تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن پیٹھ کی مار کا جواب دیتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا، ’’تم نے عوام کی پیٹھ میں جو وار کیا اس کا عوام مزہ چكھائے گی‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ چارہ گھوٹالہ معاملہ میں لالو یادو جھارکھنڈ کی رانچی جیل میں بند ہیں۔

Published: undefined

وہ نتیش کمار پر سال 2017 میں ان مہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑ کر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا دامن تھامنے پر مسلسل حملہ آور رہتے ہیں۔ لالو پرساد یادو کے علاوہ ان کی بیوی، بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور ان کے بیٹے، بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بھی ٹوئٹر کے ذریعہ مخالفین پر لگاتار نشانہ لگا رہے ہیں۔

Published: undefined

ریزرویشن ختم کر دے گی بی جے پی: میسا بھارتی

ادھر لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے آر ایس ایس کے حوالہ سے این ڈی اے پر حملہ بولا ہے۔ میسا بھارتی نے کہا کہ ان کے والد لالو پرساد یادو نے گزشتہ انتخابات کے دوران سبھی سے کہا تھا کہ این ڈی اے ریزرویشن کا خاتمہ کر دے گا، اسی لئے حکومت نے آر ایس ایس کے اشارے پر قانون منظور کرایا ہے۔ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو وہ ریزرویشن کے لئے خطرہ ہوگی۔

Published: undefined

میسا بھارتی نے کہا کہ آر ایس ایس اور این ڈی اے کے لوگ ہر طرح کے ریزرویشن کو ختم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور آگے وہ اس کام کو کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ میسا بھارتی پاٹلی پتر سیٹ پر مرکزی وزیر رام کرپال یادو کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں بھی میسا بھارتی اور رام کرپال یادو کے درمیان مقابلہ ہوا تھا لیکن میسا بھارتی اس الیکشن میں ہار گئی تھیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined