کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی غیر ذمہ دارانہ کارروائی اسی کے لیے مہلک ثابت ہوگی اور ملک کے عوام بی جے پی کو اس حرکت کا منھ توڑ جواب دیں گے۔
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو کہا کہ مسٹر گاندھی کے خلاف بی جے پی نے جو غیرذمہ دار حرکت کرتے ہوئے پوسٹر شائع کرکے انہیں راون بتایا ہے ، اس کا خمیازہ بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا اور ملک کے لوگ اسے اس کی سخت سزا دیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ "مسٹر راہل گاندھی جی ہمارے قابل احترام لیڈر ہیں اور انہیں دنیا بھر میں اربوں لوگ پسند کرتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ مسٹر گاندھی کی آسمان چھوتی مقبولیت سے بی جے پی کو آہستہ آہستہ اپنی طاقت کا احساس ہورہا ہے، لیکن انہیں یہ پتہ ہونا چاہئے کہ مسٹر گاندھی کے خلاف ان کی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک قدم کی بی جے پی کو قیمت چکانی ہوگی ۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اس حرکت سے نہ صرف قومی راجدھانی دہلی بلکہ ریاستی دارالحکومتوں میں بھی کانگریس کارکن ناراض ہیں اور احتجاج میں سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ بی جے پی کی اس حرکت کے خلاف پارٹی کارکن غصے میں ہیں اور پولیس کے لیے احتجاجی کارکنوں کو روکنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ پارٹی لیڈر کے خلاف بی جے پی کے اس رویے کو لے کر کانگریس کارکنوں میں زبردست غصہ ہے، لیکن ہر جگہ کارکن پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز