پٹنہ: بہار کے ہسوا سے رکن اسمبلی انیل کمار کو جاری سفری پاس نوادہ کے سب ڈویژن آفیسر کو معطل کیے جانے کے باوجود حزب اختلاف اس معاملے میں حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے لیڈران لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے معاملہ میں وزیر اعلیٰ کو ضابطہ کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دینا چاہئے۔
Published: 22 Apr 2020, 9:40 PM IST
بہار پردیش یوتھ کانگریس کے سابق صدر للن کمار نے بدھ کے روز کہا، ’’بی جے پی کے ایم ایل اے انیل سنگھ اپنی بیٹی کو کوٹا سے واپس لے آئے۔ پورنیا سے جے ڈی (یو) کے رکن پارلیمنٹ سنتوش کشواہا دہلی سے اپنی کار میں پورنیا پہنچ گئے اور ارریہ کے رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ بھی لاک ڈاؤن کے دوران دہلی سے ارریہ پہنچے اور لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔‘‘
Published: 22 Apr 2020, 9:40 PM IST
للن کمار نے کہا کہ ’’ایک طرف حکومت کوٹا میں پھنسے طلبا کو لانے سے منع کرتی ہے، وہیں دوسری طرف این ڈی اے کے ممبر پارلیمنٹ کھلے عام حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ بہار میں دو قانون کیسے چلائے جا رہے ہیں؟‘‘
Published: 22 Apr 2020, 9:40 PM IST
یوتھ کانگریس کے رہنما نے بہار کے این ڈی اے رہنماؤں کی طرف سے احکامات کی خلاف ورزی کو حکومت کی ساکھ خراب ہونا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی ایسی حرکتیں حکومت کی ساکھ پر سوال کھڑے کرتی ہیں۔ حکومت کبھی بھی دوہرے اصول نہیں بناتی۔
Published: 22 Apr 2020, 9:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Apr 2020, 9:40 PM IST