قومی خبریں

ممبئی: عید میلادالنبیؐ کی تعطیل 16 ستمبر کی بجائے 18 ستمبر کو ہوگی، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کا اعلان

ممبئی میں عید میلاد کی تعطیل 16 ستمبر 2024 کی بجائے 18 ستمبر 2024 کو ہوگی، امن و امان کو برقرار رکھنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ عام تعطیلات کا اعلان جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ممبئی میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر سجاوٹ کی فائل تصویر / Getty Images&nbsp;</p></div>

ممبئی میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر سجاوٹ کی فائل تصویر / Getty Images 

 
Hindustan Times

ممبئی میں عید میلادالنبیؐ کی تعطیل بروز بدھ 18 ستمبر 2024 کو ہوگی، جو کہ پہلے 16 ستمبر 2024 کو مقرر تھی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک اعلامیہ کے ذریعے اس تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2024 کے لیے ریاستی حکومت نے کل 24 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جن میں عید میلادالنبیؐ کی تعطیل بھی شامل تھی۔

Published: undefined

سابق کانگریس وزیر نسیم عارف خان نے بھی عید میلادالنبیؐ کی تعطیل کے متعلق یہی مطالبہ کیا تھا۔ عید میلادالنبیؐ اسلامی مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو منایا جاتا ہے اور یہ دن مسلمانوں کے درمیان خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر بڑے پیمانے پر جلوس نکالے جاتے ہیں، جو عموماً شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہیں۔

Published: undefined

اس سال عید میلاد 16 ستمبر بروز پیر کو ہے لیکن چونکہ منگل 17 ستمبر کو گنیش چترتھی کا ہندو تہوار ہے اور اس کی مناسبت سے خاص طور پر مہاراشٹر میں بڑے پیمانے پر جلوس و تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس لیے امن و امان کو برقرار رکھنے کے مقصد سے مسلمانوں نے عید میلادالنبیؐ کے جلوس 18 ستمبر بروز بدھ کو نکالے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

اس فیصلے کی بنیاد پر عید میلاد کی تعطیل پیر، 16 ستمبر 2024 کو نہیں ہوگی، بلکہ اس کی جگہ بدھ، 18 ستمبر 2024 کو ہوگی۔ ممبئی شہر، ممبئی کے مضافات، اور کئی دیگر اضلاع میں دونوں برادریوں کے درمیان امن و ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ تعطیل تمام سرکاری دفاتر، اسکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں میں مؤثر ہوگی، اور اس کے مطابق عوامی تعطیلات کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined