رانچی: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاست میں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات ملے، یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ سورین نے اتوار کو بریاتو روڈ واقع ہل ویو اسپتال کے نئے ٹراما اینڈ کریٹیکل کیئر یونٹ کے افتتاحی پروگرام میں کہا کہ اس میں پرائیوٹ اسپتالوں کے ذریعہ دی جا رہی سہولیات اور خدمات کافی اہمیت کی حامل ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال رانچی کے سب سے پرانے پرائیوٹ اسپتالوں میں سے ایک ہے۔ یہاں طبی خدمات کی توسیع ہونے سے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے ٹراما اینڈ کریٹیکل یونٹ میں دستیاب طبی آلات اور سہولیات کو دیکھا اور پوری جانکاری حاصل کی۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آیوشمان بھارت منصوبہ کا لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائد ملے، اس کے لئے مزید اسپتالوں کو امپینل مینٹ کیا جائے گا۔ اس سے مریضوں کو اپنے ہی ریاست میں جدید طبی سہولیات کے ساتھ پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی بہتر طبی سہولیات ملیں گی۔ اس موقع پر وزیر رامیشور اراﺅں، اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نتیش پریا، ڈاکٹرس اور ملازمین موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز