نیٹ کے امتحان میں دھاندلی کا معاملہ پورے ملک میں شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ راجستھان کے کوٹا میں بھی نیٹ امتحان میں دھاندلی کے خلاف طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے کارکنوں نے کوٹا ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ این ایس یو آئی راجستھان کے انچارج اکھلیش یادو کی قیادت میں کارکنان بڑی تعداد کوٹا ضلع کلکٹریٹ پہنچے جہاں مظاہرے کے دوران این ایس یو آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
Published: undefined
احتجاج کے دوران این ایس یو آئی کے کارکنان نے پولیس کے ذریعے لگائی گئی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد این ایس یو آئی کے کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ این ایس یو آئی راجستھان کے انچارج اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ نیٹ امتحان میں دھاندلی کے خلاف ہم ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ کوٹا میں بھی ہم نے ضلع کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیٹ کا امتحان منسوخ کیا جائے اور اس کی سی بی آئی کے ذریعے انکوائری کرائی جائے۔ نیٹ امتحان کو لے کر ملک بھر میں ہنگامہ ہے اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ پیپر لیک نہیں ہوا ہے۔ یہ عام اور متوسط گھرانوں کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے۔
اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ پیپر لیک مافیا راجستھان، گجرات اور بہار سمیت کئی ریاستوں میں سرگرم ہے۔ بچے سال بھر محنت کرتے ہیں اور جب پیپر لیک ہونے کے ایسے واقعات ہوتے ہیں تو ان کے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا دہلی میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) نے نیٹ 2024 کے دوران نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعہ مبینہ بدعنوانی اور بدانتظامی کے خلاف 19 اور 20 جون کو طلباء کے قومی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ طلباء لیڈروں اور نیٹ کے امتحان میں شریک لوگوں نے پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اپنا مطالبہ پیش کیا۔
اے آئی ایس ایس دہلی کی ریاستی سکریٹری نیہا نے اس معاملے پر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی خاموشی پر تنقید کی ہے اور طلباء اور والدین کے دکھ کو بیان کیا۔ جے این یو ایس یو کے صدر دھننجے نے این ٹی اے کی مذمت کی اور نیٹ 2024 میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو ایک سنگین انتظامی مسئلہ کی علامت قرار دیا۔ اے آئی ایس اے کے جنرل سکریٹری پرسن جیت کمار نے نیٹ کے دوبارہ امتحان، مبینہ بدعنوانی کی آزادانہ تحقیقات اور این ٹی اے کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نیٹ کا امتحان 5 مئی کو لیا گیا تھا اور اس کا نتیجہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے دن یعنی 4 جون کو اعلان کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس کی مقررہ تاریخ پہلے 14 جون تھی، لیکن نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے نیٹ کا نتیجہ 10 دن پہلے جاری کر دیا۔ جس میں پہلی بار بہت سے سوالات اٹھائے گئے جب 67 طلباء نے 720 میں سے 720 مکمل نمبر حاصل کیے۔ فی الحال این ٹی اے نے گریس مارکس کو منسوخ کرنے اور 1563 طلباء کے دوبارہ نیٹ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپر لیک اور دھاندلی کا کیس سپریم کورٹ میں ہے جس کی سماعت 8 جولائی کو ہونی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined