مخالفت کی آواز بلند کرنے کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہو چکے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھی خواتین نے بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ کو ہتک عزتی کا نوٹس بھیجا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں مالویہ سے فوری معافی مانگنے اور بطور ہرجانہ ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
شاہین باغ مظاہرین کے قانونی مشیر اور سینئر وکیل محمود پراچہ کے ذریعہ امت مالویہ کو یہ نوٹس مظاہرہ کرنے والی نفیسہ بانو اور شہزاد فاطمہ نام کی دو خواتین کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’آپ نے مظاہرہ کرنے والی خواتین کے خلاف جھوٹے الزام لگا کر اور ان کو مشتہر کر کے اپنے آئینی حقوق کے تحت لوگوں کا دھیان کھینچ رہے مظاہرین کی بے عزتی کی ہے۔‘‘
Published: undefined
نوٹس میں آگے کہا گیا ہے کہ آپ کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مظاہرہ کرنے والی خواتین اس کے لیے روزانہ 500 سے 700 روپے لے رہی ہیں، یہ صرف جھوٹ ہی نہیں بلکہ اس سے مظاہرین کو قومی اور بین الاقوامی طبقہ کے درمیان بدنام کیا گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین اس بات سے ناراض ہیں کہ ان پر پیسے لے کر مظاہرہ میں شامل ہونے کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف راجدھانی دہلی کے اوکھلا علاقہ واقع شاہین باغ میں گزشتہ 37 دن سے بڑی تعداد میں خواتین کی قیادت میں بڑا مظاہرہ جاری ہے۔ لیکن کچھ دن پہلے بی جے پی آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دعویٰ کیا تھا کہ اس احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے کے لیے خواتین کو 500 سے 700 روپے روزانہ دیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز