مرکزی حکومت کے عام بجٹ میں پنجاب کے لیے کوئی نیا اعلان نہ کیے جانے پر پنجاب کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کیا اور مرکز کی این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ سرحدی ریاست ہونے کے باوجود مرکزی حکومت نے ریاست کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے پنجاب کے ساتھ ایسا سلوک اس لیے کیا کہ بی جے پی کو پنجاب سے ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔
Published: undefined
پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ پنجاب پر توجہ دی جائے، مگر پنجاب کو کچھ نہیں دیا گیا۔ پنجاب ایک سرحدی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دھوکہ دیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ بی جے پی کو پنجاب میں ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے۔ پنجاب کانگریس کے صدر نے کہا کہ بہار اور آندھرا کے لیے بھرپور بجٹ ہے۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ پنجاب کے لیے کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
لدھیانہ سے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں ایسا لگتا ہے کہ مرکز ہمیں ہندوستان کے نقشے سے دور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کے لیے کوئی راحت نہیں دی گئی، اس لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کے خلاف اس احتجاج میں لدھیانہ کے ایم پی امریندر سنگھ راجہ وڈنگ کے ساتھ سکھجندر سنگھ رانگھاوا اور چرنجیت سنگھ چنی و دیگر لیڈران موجود تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایسا ہی کچھ ردعمل اترپردیش کے سماجوادی پارٹی نے بھی کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت خود کو بچانا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے کہ بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی اسکیموں سے جوڑا گیا ہے لیکن کیا اتر پردیش جو ملک کو وزیر اعظم دیتا ہے، اس کے کسانوں کے لیے کچھ بڑے فیصلے ہیں؟ کیا کسانوں کی فصلوں اور ان کی قیمتوں کے لیے کوئی انتظام ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined