قومی خبریں

اجے کمار للو کی رہائی کے لئے کانگریس کا احتجاج، متعدد کارکنان گرفتار

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کی رہائی کا مطالبہ کرتےہوئے کانگریسی کارکنوں نے سنیچر کو یوپی کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کی رہائی کا مطالبہ کرتےہوئے کانگریسی کارکنوں نے سنیچر کو یوپی کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں ہونے والے احتجاج میں اک ڈاؤن کی وجہ سے پارٹی کے تقریبا 50 کارکن جی پی او تک آئے اور گاندھی کے مجسمہ کے نزدیک دھرنے پر بیٹھنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے مظاہرین کو دھرنے پر نہیں بیٹھنے دیا اور گرفتار کر کے انہیں پولیس لائن لے گئی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں اور پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر ریاستی صدر کی رہائی کی حمایت میں نعرے آویزاں تھے۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے میڈیا کوآرڈنیٹر للن کمار نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی حکومت نے بے وجہ کانگریس کے ریاستی صدر کو گرفتار کیاہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت پارٹی کے ریاستی صدر کے خدمت خلق کے جذبے اور عوام الناس میں ان کی مقبولیت سے خائف ہے اس لئے انہیں بلاوجہ گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’ریاسی صدر للو جی کی رہائی کے لئے ریاست بھر کے تمام اضلاع میں کانگریس کارکنان اور رہنما گاندھی جی کے مجسمہ پر صبح 11 بجے سے خاموش مظاہرہ کر رہے تھے۔ یوپی حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ اسے خاموش مظاہرہ سے بھی ڈر لگتا ہے۔ بڑے پیمانے پر کانگریس کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری کی جا رہی ہے۔

للن کمار نے بتایا کہ لکھنؤ، وارانسی، بجنور، گوتم بدھ نگر، ہاپوڑ، بلند شہر، امروہہ، فرخ آباد، سلطان پور، سہارنپور وغیرہ شہروں میں کانگریس کارکنان کو مظاہرہ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined