نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں ہاؤس ٹیکس کو دوگنا کرنے کے خلاف شدید بارش کے درمیان عام آدمی پارٹی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے شدید احتجاج درج کرایا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے تینوں ایل او پی، ایم ایل اے اور کارکنوں نے بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔
Published: undefined
یہ مظاہرہ ایم سی ڈی انچارج اور ایم ایل اے درگیش پاٹھک کی قیادت میں کیا گیا۔ پارٹی کارکنوں نے ہاؤس ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران پارٹی کارکنوں کہا ’’یہ مظاہرہ اس لیے ہے کیونکہ لوگ کورونا کے دور میں مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’15 سال سے بی جے پی کی حکمرانی والی میونسپل کارپوریشن نے پوری دہلی کو کچرا بنا دیا ہے اور اب ہاؤس ٹیکس میں اضافہ کر کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ پارٹی کارکن سڑک پر اتر چکے ہیں، ہم ہاؤس ٹیک کو دوگنا نہیں ہونے دیں گے۔ ٹیکس اور اس ٹیکس واپس لینے پر مجبور کر دیں گے۔"
Published: undefined
دریں اثنا، ایم سی ڈی کے انچارج ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر حملہ بولا اور کہا، "موسلا دھار بارش کے درمیان پارٹی کارکنان بی جے پی کی حکمرانی والی کارپوریشن کے خلاف احتجاج درج کر رہے ہیں۔ دہلی کے لوگ بی جے پی کی بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں۔ یہ مسئلہ بہت سنگین ہے، چونکہ میونسپل کارپوریشن جب سے وزیر اعظم ماتحت آئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ دہلی کے لوگوں سے کوئی دشمنی نکال رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز