بھیوانی: ڈاکٹروں اور ایلوپیتھی کے خلاف بیان بازی کرنے والے یوگا گرو کو لگاتار ڈاکٹروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز ہریانہ پہنچنے پر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبران اور مختلف جمہوری تنظیموں سے جڑے لوگوں نے رام دیو کو کالے جھنڈے دکھائے۔ رام دیو ہریانہ کے بھیوانی میں کسی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔
Published: 08 Jun 2021, 4:11 PM IST
جیسے ہی لوگوں کو رام دیو کی موجودگی کا علم ہوا وہ موقع پر جمع ہو گئے۔ آئی ایم اے، ہریانہ کے صدر ڈاکٹر کرن پونیا اور ان کے ساتھی، کسان سبھا، ٹیچر یونین اور پیپلز ویمن کمیٹی وغیرہ کے کارکنان رام دیو کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین میں کرتار گریوال، اوم پرکاش، وزیرسنگھ اور سنتوش ڈیراوال وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر رام دیو کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور ان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کامطالبہ کیا گیا۔
Published: 08 Jun 2021, 4:11 PM IST
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رام دیو کی میڈیکل پریکٹیشنرز اور ایلوپیتھی کے خلاف کی گئی بیان بازی سے ان طبی اہلکاروں کی دل آزاری ہوئی ہے جو دن رات اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف وبائی قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
Published: 08 Jun 2021, 4:11 PM IST
خیال رہے کہ حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں رام دیو کورونا وائرس کے علاج میں استعمال کی جا رہی کچھ ادویات پر سوال اٹھاتے ہیں نیز یہ بھی کہتے ہیں ’’لاکھوں افراد کورونا کے علاج کے لئے ایلوپیتھی کی ادویات لینے کی وجہ سے مر گئے ہیں۔‘‘
Published: 08 Jun 2021, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jun 2021, 4:11 PM IST