نئی دہلی: پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں کی منظوری کے خلاف مختلف کسان تنظیمیں ملک بھر سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، بہار، کیرالہ، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کی اہم قومی اور ریاستی شاہراہیں جام رہیں۔ کئی ریاستوں میں پولیس نے سڑک کا جام ہٹانے کے لئے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا لیکن کسان اپنی جگہ پر ڈٹے رہے۔ پنجاب کے کسانوں کی طرف سے چلائی جا رہی ریل روکو تحریک کا آج تیسرا دن ہے۔
Published: 26 Sep 2020, 11:11 AM IST
پنجاب میں کسانوں نے جمعرات سے ہی اپنا احتجاج شروع کر دیا تھا اور ریاست سے گزرنے والی متعدد ریلوے لائنوں پر غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ ریلوے نے ہفتہ کے روز تک دونوں ریاستوں سے گزرنے والی 20 سے زیادہ ٹرینوں کی آمدورفت منسوخ کردی ہے۔ امرتسر سے چلنے والی 12 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں اور امرتسر جانے والی ٹرینوں کو انبالہ میں روک دیا گیا۔ کچھ ٹرینوں کے لئے روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔
Published: 26 Sep 2020, 11:11 AM IST
کسانوں کی اس تحریک کو دونوں ریاستوں میں کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور پنجاب میں شیرومینی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی)، اڑھتی تنظیموں اور ہریانہ میں ہریان سروکسان سنگٹھن کی بھی حمایت حاصل ہے۔ کسانوں کی تحریک کی حمایت میں بہت سارے پنجابی گلوکار بھی سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں چودہ سابق آئی اے ایس افسران کسانوں کی تحریک کی حمایت کر رہے ہیں۔
Published: 26 Sep 2020, 11:11 AM IST
کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے اس بل کو واپس نہیں لیا تو ہفتہ کے روز سے اس تحریک کی شکل بد دی جائے گی۔ تنظیموں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی زراعتی اصلاح کے بل پر دستخط نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ زراعت ان کی زندگی کی سب سے بڑی اساس ہے اور منظور شدہ زراعتی اصلاح کے بل کے ذریعہ اس کو ختم کردیا جائے گا۔ ان کی زمینیں چھین لی جائیں گی۔ پرائیویٹ کمپنیاں کھیتی باڑی سنبھال لیں گی۔ منڈیاں اور ایم ایس پی کا بندوبست ختم ہوجائے گا۔
Published: 26 Sep 2020, 11:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Sep 2020, 11:11 AM IST