پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے خاندان نورو کی 13 بیگھہ زمین یعنی دشمن کی جائیداد (اینمی پراپرٹی)نیلام کر دی گئی ہے۔ تین لوگوں نے اس پراپرٹی کی قیمت 1.38 کروڑ روپے لگائی ہے۔ کھسرہ نمبر آٹھ کی اراضی کی ای نیلامی کا عمل صبح گیارہ بجے سے رات نو بجے تک جاری رہا۔ یعنی یہ پراپرٹی 10 گھنٹے میں خریدی گئی ۔ اینمی پراپرٹی بیچنے کے بعد باغپت میں پرویز مشرف اور ان کے خاندان کے افراد کا نام جائداد سے ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے۔
Published: undefined
لکھنؤ سے ای نیلامی کے عمل کی جانکاری باغپت انتظامیہ کو دی گئی ہے۔ باغپت کے پنکج کمار نے بھی 13 میں سے تقریباً پانچ چوتھائی بیگھہ زمین خریدی ہے۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی کوٹانہ گاؤں میں ان کے ایک رشتہ دار کے نام پر رجسٹرڈ دشمن کی جائیداد کی نیلامی 5 ستمبر کو آن لائن ہوئی۔ کوٹانہ گاؤں اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ نہ صرف سابق صدر پاکستان کے ماموں بلکہ ان کے والد کے والدین کی رہائش گاہ بھی تھا۔
Published: undefined
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوٹانہ میں نورو کی تقریباً دو ہیکٹر اراضی جو کہ اینمی پراپرٹی کے طور پر رجسٹرڈ ہے وہ نیلام کر دی گئی ہے۔ کوٹانہ کے گاؤں والوں کو یاد ہے کہ پاکستان کے سابق صدر مشرف کے دادا اور دادی کا تعلق ان کے گاؤں سے تھا۔ ان کی والدہ بیگم زرین اور والد مشرف الدین نے 1943 میں اپنی شادی کے بعد کوٹانہ چھوڑ دیا۔
Published: undefined
جب کہ پرویز مشرف دہلی میں پیدا ہوئے، وہ کبھی کوٹانہ گاؤں نہیں گئے۔ کیونکہ ان کا خاندان 1947 میں ملک کی تقسیم کے وقت پاکستان میں آ کر آباد ہوا تھا۔ گاؤں والوں کے مطابق پرویز مشرف کے رشتہ دار نورو قیام پاکستان کے بعد 18 سال تک کوٹانہ میں مقیم رہے اور 1965 میں پاکستان چلے گئے۔ اس کے پاس گاؤں میں دو ہیکٹر زمین تھی جسے 2010 میں دشمن کی جائیداد یعنی اینمی پراپرٹی قرار دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز