مشہور و معروف سماجی کارکن اور آریہ سماج سے تعلق رکھنے والی باوقار شخصیت سوامی اگنیویشن کا جمعہ کی شام دہلی واقع آئی ایل بی ایس (انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بائیلری سائنسز) اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ سوامی اگنیویش کو پیر کے روز طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کر دیا جس کی وجہ سے انھیں نہیں بچایا جا سکا۔
Published: 11 Sep 2020, 9:11 PM IST
آئی ایل بی ایس نے سوامی اگنیویش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "سوامی اگنیویش کو جمعہ کی شام 6 بجے دل کا دورہ پڑا۔ انھیں بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی، لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ انھوں نے شام 6.30 بجے آخری سانس لی۔" لیور سروسس سے متاثر سوامی اگنیویش کی بیماری کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ ان کی کئی اہم اعضا نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے منگل کے روز انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی حالت پر گہری نظر رکھ رہی تھی، لیکن انھیں بچایا نہیں جا سکا۔
Published: 11 Sep 2020, 9:11 PM IST
واضح رہے کہ 21 ستمبر 1939 میں پیدا ہوئے سوامی اگنیویش سماجی ایشوز پر اپنی بے باک رائے رکھنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ 1970 میں آریہ سماج نام کی سیاسی پارٹی بھی انھوں نے بنائی تھی۔ 1977 میں وہ ہریانہ اسمبلی میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور ہریانہ حکومت میں وزیر تعلیم بھی رہے۔ 1981 میں انھوں نے بندھوا مکتی مورچہ نامی تنظیم تشکیل دی۔
Published: 11 Sep 2020, 9:11 PM IST
سوامی اگنیویش نے 2011 میں بدعنوانی مخالف انّا ہزارے تحریک میں بھی شامل ہوئے تھے، حالانکہ بعد میں کچھ نظریاتی اختلافات کے سبب وہ تحریک سے دور ہو گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سوامی اگنیویش نے سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو 'بگ باس' میں بھی حصہ لیا تھا۔ وہ 8 سے 11 نومبر کے دوران تین دنوں کے لیے 'بگ باس' کے گھر میں رہے تھے۔
Published: 11 Sep 2020, 9:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Sep 2020, 9:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز