قومی خبریں

قاضی رشید مسعود جیسے لوگ ہماری قومی زندگی میں کم پائے جاتے ہیں: اختر الواسع

رشید مسعود نے سیاست میں ایک نیک،دردمند اور دیانت دار رہنما کی حیثیت سے اپنی جو شبیہ بنائی وہ شروع سے آخیر تک قائم رکھی۔

فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ این ڈی ٹی وی
فائل تصویر سوشل میڈیا بشکریہ این ڈی ٹی وی 

مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر، پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے مشہورسیاسی رہنما،سابق مرکزی وزیر اور آٹھ مرتبہ رہےممبر آف پارلیمنٹ قاضی رشید مسعود صاحب کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی یوپی خاص طور پر اپنے قدآور،انتہائی ملنسار،کسانوں کے ہمدرد،حق و انصاف کی آواز والے رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ قاضی صاحب گنگوہ کے نامور علمی اور سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا رشتہ مولانا رشید احمد گنگوہی ؒ سے جا ملتا تھا۔وہ ایک نامور علیگیرین تھے اور مجھے ان سے اپنے طالب علمی کے زمانہ سے ہی نیاز حاصل تھاجو آخر تک جاری رہا۔

Published: undefined

پروفیسر واسع نے کہا کہ رشید مسعود نے سیاست میں ایک نیک،دردمند اور دیانت دار رہنما کی حیثیت سے اپنی جو شبیہ بنائی وہ شروع سے آخیر تک قائم رکھی۔انہیں سیاست سے بے دخلی کا خمیازہ اپنی نیکی اور دریا دلی کی وجہ ہی سے اٹھانا پڑا جس پر انہوں نے کبھی افسوس کا اظہار نہیں کیا۔ایسے بڑے لوگ ہماری قومی زندگی میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔

Published: undefined

پروفیسر اختر الواسع نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور ان کے پسماندگان، متعلقین اور متوسلین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined