پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر ہوں گی۔ ابھی وہ ہوم سائنس ڈپارٹمنٹ کی پروفیسر ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ نے جمعرات کو دوپہر جاری ایک حکم میں کہا کہ ’’کشمیر اور جموں یونیورسٹی ایکٹ، 1969 کی دفعہ 12 کے تحت مجھے حاصل قوتوں کا استعمال کرتے ہوئے، میں منوج سنہا، چانسلر، کشمیر یونیورسٹی، پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ پروفیسر نیلوفر خان 3 سال تک وائس چانسلر بنی رہیں گی، جس کی مدت کار ذمہ داری سنبھالنے کے دن سے اثرانداز ہوگی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شرائط و ضوابط کو الگ سے نوٹیفائیڈ کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی میں ہوم سائنس ڈپارٹمنٹ میں پروفیسر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ وہ پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گی جن کی تین سال کی مدت کار 5 اگست 2021 کو ختم ہوئی تھی۔ پروفیسر طلعت کی مدت کار ختم ہونے کے بعد سے وائس چانسلر کا عہدہ خالی پڑا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کی تلاش کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے لیے انڈین ایسو سی ایشن آف یونیورسٹی کے جنرل سکریٹری پنکج متل کو سرچ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور ایم اے این یو یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں سرچ اس کمیٹی کے رکن بنائے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز