دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال نے وارانسی کی گیانواپی مسجد میں مبینہ طور پر شیولنگ ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کیا تھا۔دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے پروفیسر رتن لال نے گیانواپی مسجد میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کی متنازعہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ جس کے لیے اب دہلی پولیس نے انہیں جمعہ کی رات گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال کے خلاف شمالی ضلع کے سائبر سیل میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
Published: undefined
دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے پروفیسر رتن لال نے گیانواپی مسجد میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کی متنازعہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے ہندو فریق کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے کی گئی اس پوسٹ کے خلاف ایک وکیل نے شمالی ضلع کے سائبر سیل میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں پروفیسر رتن لال کو جمعہ کی دیر رات گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
آپ کو بتاتے چلیں کہ جب معاملے نے آگ پکڑی اور اس پر کارروائی کے لیے رپورٹ درج کرائی گئی تو پروفیسر نے اپنی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی تھی۔ پروفیسر رتن لال ہندو کالج کے شعبہ تاریخ میں پروفیسر ہیں۔
Published: undefined
اتر پردیش کے وارانسی میں گیانواپی مسجد معاملے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر پولیس نے جمعہ کو سہارنپور سے بھی ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ سہارنپور تھانہ ناکود کے انسپکٹر نریش کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں 21 سالہ ناصر ولد سلطان نے شیولنگ سے مشابہت رکھنے والی مختلف اشیاء کو واٹس ایپ کے ذریعے وائرل کیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے آج مقامی عدالت میں پیش کیا اور جیل بھیج دیا۔
Published: undefined
انسپکٹر نریش کمار اور ناکوڈ کے سی او اروند سنگھ پنڈیر نے بتایا کہ واٹس ایپ پر پوسٹ کی گئی قابل اعتراض پوسٹ کی شکایت چھاپور گاؤں کے رہنے والے ابھی گوجر نے کل رات کوتوالی ناکود میں درج کرائی تھی۔ ابھی کی شکایت پر پولیس نے ملزم ناصر ولد سلطان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز