نئی دہلی: معروف مصنف، انجمن ترقی پسند مصنفین کے کارگزار صدر اور دہلی یونیورسٹی کے استاذ پروفیسر علی جاوید کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ کافی وقت سے علیل چل رہے تھے اور انہیں علاج کے لئے دہلی کے جی بی پنت اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں گزشتہ رات تقریباً 12 بجے وہ انتقال کر گئے۔
Published: undefined
پروفیسر علی جاوید دہلی یونیورسٹی سے وابستہ ذاکر حسین کالج میں اردو کے لیکچرار تھے اور ان کا شمار بڑے دانشوران میں ہوتا تھا۔ تقریباً 15 دنوں سے دہلی کے جی بی پنت اسپتال میں داخل تھے اور گزشتہ رات انہیں برین اسٹروک ہوا۔ وہ اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ برین اسٹروک کا شکار ہو چکے تھے لیکن اس مرتبہ وہ اسے برداشت نہیں کر سکے اور دار فانی کو کوچ کر گئے۔ دوپہر 2 بجے باب العلم اوکھلا میں مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی اور اس کے بعد ان کی تدفین انجام دی جائے گی۔
Published: undefined
علی جاوید معروف اردو مصنف ہی نہیں تھے بلکہ مختلف تحریکوں میں بھی شرکت کرتے تھے۔ علی جاوید پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، نیپال، فلسطین سمیت افریقی ایشائی مماملک میں سجاد ظہیر اور فیض احمد فیض کی طرف سے شروع کی گئی ترقی پسند تحریک سے جڑے ہوئے تھے۔
Published: undefined
آل انڈیا کسان سبھا کی جانب سے پروفیسر علی جاوید کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ کسان سبھا کے کارگزار صدر بھوپندر سانبھر اور جنرل سیکریٹری اتُل انجام نے علی جاوید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ آئی پی ٹی اے (انڈین پیپلز تھیئٹرز ایسوسی ایشن) نے بھی علی جاوید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آئی پی ٹی اے کے جنرل سیکریٹری نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ترقی پسند تحریک کے لئے ان کا تعاون بے مثال ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined