قومی خبریں

خالصتان حامیوں کی جانب سے ہندوستانی سفارتخانے پر احتجاج، کینیڈا کے سفیر کو کیا گیا طلب

حکومت ہند نے کینیڈین ہائی کمشنر کو بتایا کہ امید ہے کہ حکومت کینیڈا ہمارے سفارت کاروں کی حفاظت اور ہمارے سفارتی احاطے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: ہندوستان نے کل کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے اس ہفتے کینیڈا میں اپنے سفارتی مشنوں اور قونصل خانوں کے خلاف علیحدگی پسند اور انتہا پسند عناصر کی کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔ حکومت ہند نے کینیڈا سے وضاحت طلب کی ہے کہ ایسے عناصر کو کینیڈین پولیس کی موجودگی میں ہندوستان کے سفارتی مشنوں اور قونصل خانوں کی سیکورٹی میں کس طرح نقب لگانے کی اجازت دی گئی۔

Published: undefined

حکومت ہند نے کینیڈا کی حکومت کو ویانا کنونشن کے تحت اس کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی اور ایسے افراد کی گرفتاری اور مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا جن کی پہلے ہی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حکومت ہند نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو مطلع کیا کہ یہ توقع ہے کہ حکومت کینیڈا ہمارے سفارت کاروں کی حفاظت اور ہمارے سفارتی احاطے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی تاکہ وہ اپنے معمول کے سفارتی کام انجام دے سکیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلورو میں ایک پروگرام میں ایس جے شنکر نے کہا تھا ’’کئی ممالک سفارت خانوں کی سیکورٹی کو لے کر بہت لاپرواہ ہیں۔ ان کی اپنی سلامتی کے بارے میں بہت مختلف اور دوسرے لوگوں کی سلامتی کے بارے میں بہت مختلف رائے ہے لیکن میں بطور وزیر خارجہ آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم ایسے مختلف معیارات کو قبول نہیں کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined